عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم سطح پر آگئی ہیں مگرحکومت عوام کا لہو چوس رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف5روپے کمی کا اعلان عوام کے ساتھ مذاق ہے ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

منگل 2 فروری 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کا لہو چوس رہی ہے دونوں ہاتھوں سے انہیں لوٹا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم سطح پر آگئی ہیں دنیا بھر میں فی بیرل 23ڈالر تک پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہورہی ہیں مگر افسوس پاکستان میں آج بھی پیٹرولیم مصنوعات پر تین گناہ زیادہ قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جو عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی و ظلم ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اوگرا کو مسترد کرتے ہوئے صرف5روپے فی لیٹر قیمت کم کی ہے اس لحاظ سے حکومت پیٹرول کی تین گنا قیمت وصول کررہی ہے یہ انتہائی ظلم و زیادتی ہے ،حقیقی اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومت من مانی پر آئی ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف5روپے کمی کا اعلان عوام کے ساتھ مذاق ہی نہیں بلکہ ظلم و زیادتی ہے پیٹرول قیمتوں میں نہ ہونے کے برابر کمی پر گہری تشویش کا اظہار اور حکومت کی عوام دشمنی پر مبنی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوگرانے تقریبا11روپے قیمتوں میں کمی کی شفارش کی تھی اور یہ کمی بھی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے تناسب سے بہت کم ہے ،کیونکہ تیل کی قیمت گزشتہ15سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے عوام دشمن وزیروں اور مشیروں کی شفاشات پر عمل کیا یہاں تک کہ اوگراکی سفارش کو بھی مسترد کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ حکمران طبقے کو عوام کی مشکلات و پریشانیوں اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں،ان کا کام صرف عوام کا استحصال کرنا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں سے کہا کہ اس کھلی ظلم اور زیادتی پر وہ خاموش تماشائی بنے کی بجائے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے کردار ادا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب