ہواوے نے عاطف اسلم کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا

منگل 8 مارچ 2016 20:59

ہواوے نے عاطف اسلم کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) دنیا میں ٹیلی کمیو نیکیشنز ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کی سرکردہ انٹر پرائز ہواوے نے پاکستان میں اپنی تشہیری مہم کیلئے معروف گلوکار اور پاپ آئیکون عاطف اسلم کو اپنا نیا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے کے بعد عاطف اسلم کی جانب سے ہواوے کی پہلی ڈیوائس ہواوے Honor 5انڈورس کردی گئی ہے ۔

یہ ڈیوائس مکمل طور پر میٹل باڈی پر مبنی اور فنگر پرنٹ اسکینگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔ہواوے Honor 5X, کے نئے ٹی وی کمرشل میں عاطف اسلم موجود ہونگے اور یہ کمرشل حال ہی میں دبئی میں فلمایا گیا ہے ۔اس نئے ٹی وی کمرشل کے کلپس ابھی سے سوشل میڈیا پر وائس کی طرح پھیل گئے ہیں اور امید ہے کہ اس کمرشل اور اس میں دکھائی جانے والی ڈیوائس سے عاطف اسلم کے فین یقینی طور پر متاثرہونگے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پاکستان میں ہواوے کے فین ہواوے کے سابقہ ایمبسیڈر کو پسندیدگی کی سند دے چکے ہیں جن میں مائرہ خان اور حمیمہ ملک شامل ہیں جبکہ پرکشش سائرہ یوسف ،شہروز اور شہر یار منور ابھی بھی ہواوے کے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔عاطف اسلم کا شمار ملک کے معروف ترین پاپ اسٹار میں ہوتا ہے ،انہوں نے پاپ بینڈ جل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا جبکہ فلم بول میں انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

عاطف اسلم بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی گلوکار و موسیقار کی حیثیت سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ہواوے Honor 5Xایک تخلیقاتی،ہائی پرفارمنس اور اسمارٹ ڈیوائس ہے،یہ ڈیوائس2GB of RAM ،مائیکرو سی ڈی سپورٹ،16 GB کی انٹرنل میموری سے مزین ہے ،یہ 1.5 GHz Quad-Core Cortex, پر چلتی ہے جس کو اس کی 3000 mAhکی نان ری مووبل بیٹری مکمل طاقت فراہم کرتی ہے،اس کی دیگر خصوصیات میں اس کا5میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر کیمرہ ،dualسم اور مائیکرو سم/نینو سم سپورٹ شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب