پولٹری فارمنگ میں پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ ، نشو و نما اور پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے، ماہرین لائیو سٹاک

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:46

فیصل آباد۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) ماہرین لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ ، نشو و نما اور پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ریجن کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری فارمرز کی اکثریت پانی کی اہمیت سے ناواقف ہے اور وہ صرف خوراک و دیگر ضروریات کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ پانی کی آسانی سے دستیابی کے باعث اسے نظر انداز کردیا جاتاہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ کا موجب بننے کے ساتھ ساتھ ان کی نشو و نما اور پیداوار پر بھی بری طرح اثر انداز ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پانی کی اچھی کوالٹی سے چوزوں کی نشوونما میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ تحقیق کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خوراک اور پانی دونوں پولٹری فارمنگ کیلئے بے حد اہم ہیں لیکن پانی کی اہمیت خوراک سے بھی کہیں زیادہ ہے کیونکہ خوراک کے بغیر مرغی ایک سے 2ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن پانی کی کمی کے بغیرمرغی چند گھنٹے بھی نہیں گزار سکتی ۔

انہوں نے بتایاکہ مرغی کا جسم 60 فیصد پانی پر مشتمل ہوتاہے جبکہ چوزوں کا جسم 80 فیصد پانی کا حامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرغیوں میں چربی 98فیصد اور لحمیات 50 فیصد تک بھی ضائع ہو جائیں تو مرغی زندہ رہ سکتی ہے لیکن اگر پانی کی مقدار 10فیصد بھی کم ہو جائے تو نمکیات کا تناسب بگڑنے سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مرغبانی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھیں تاکہ پولٹری فارمنگ کے بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب