GREE نے بجلی کی60فیصد بچت کا حامل نیا اسمارٹ Viola Inverter اے سی متعارف کرادیا

جمعرات 31 مارچ 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) GREE نے پاکستان میں بجلی کی60فیصد بچت فراہم کرنے والا نیا اسمارٹ Viola Inverterایئر کنڈیشنر متعارف کرادیا ہے۔پاکستان میں DWP گروپ کے پاس اس کی ڈسٹری بیوشن ہے اور GREE نے اب پاکستان بھر میں اپنے نئے اسمارٹ Viola Inverte ایئر کنڈیشنر کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے ۔Viola Inverte اے سی میں کولنگ اور ہیٹنگ دونوں آپشنز موجود ہیں ،یہ اے سی ایک ٹن،ڈیڑھ ٹن اور دو ٹن کی گنجائش میں موجود ہیں جن میں انتہائی طاقتور G10انورٹر استعمال کئے گئے ہیں۔

یہ نیا اے سی ایکو فرینڈلی ہے جو اپنے بڑے آؤٹ ڈور کنڈینسر کے باعث کولنگ اور ہیٹنگ کی رواں فراہمی کو یقینی بناتا ہے ۔یہ اے سی فائر پروف الیکٹرک باکس سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد نئی خصوصیات سے مزین ہے ۔

(جاری ہے)

اس اے سی کی دیگر نمایاں خصوصیات میں ہائی اسپیڈ ڈی ایس پی چپ،الٹرا لو نوائس کنٹرول،آٹو وولٹیج آڈیپشن ،ڈیول انسٹالیشن،آٹو ری اسٹارٹ،لو وولٹیج اسٹارٹ اپ اور دیگر شامل ہیں۔

GREE نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد معیاری مصنوعات بنانے میں اپناثانی نہیں رکھتی۔پاکستان میں گرم ہوتے ہوئے موسم کے باعث GREE نے اپنے ایئر کنڈیشز کو نہ صرف بجلی کے استعمال کے حوالے سے باکفایت بنایا ہے بلکہ یہ زیادہ ٹھنڈک بھی فراہم کرکے اپنے ہمعصر اے سی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔پاکستان میں حالیہ دنوں میں انورٹر اے سی کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور GREE کنورٹر اے سی کی فراہمی میں صارفین کی اولین ترجیح بن گئی ہے ۔

ایک ریسرچ کے مطابق ایک ناقص کنورٹر اے سی آپ کو بہت زیاہ مہنگا پڑ سکتا ہے ۔مارکیٹ میں اس وقت مختلف برانڈز کے کنورٹر اے سی مختلف قیمتوں پر دستیاب ہیں ،تاہم تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کم قیمت والے ایئر کنڈیشنر وہ کارکردگی،معیار اور اعتماد نہیں فراہم کرسکتے جو کہ GREE کی جانب سے اپنے صارفین کو فراہم کیا جاتا ہے۔صارفین کو ان کم قیمت والے ایئر کنڈیشنر سے ہر گز متاثر نہیں ہونا چاہیئے اور معیار پر کسی قسم کے بھی سمجھوتے سے گریز کرنا چاہیئے۔

GREE کے انورٹر اے سی میں طاقتور ٹوئن روٹری کمپریسر 18000 BTU کی گنجائش کے ساتھ موجود ہے ،اس کے آؤٹ ڈور یونٹس دیگر اے سی کے مقابلے میں20فیصد زائد بڑے ہیں،یہ زنگ لگنے کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتا ہے اور کسی بھی عام اے سی کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ،اس کے اضافی U-Bends ہیٹ ٹرانسفر پروسیس کو مزید بہتر بناتے ہیں جبکہ یہ بجلی کی بھی 60فیصد سے زائد بچت کے ذریعے نہایت باکفایت بھی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان