تیل کی گرتی قیمتوں کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑنے دیں گے،سعودی عرب

غیر تسلی بخش واٹر ٹیرف پرنظرثانی کریں گے،،غریب ومتوسط سعودی طبقے کے لیے نیا سبسڈی پلان تیارکرلیا،شہزادہ محمد بن سلمان

منگل 19 اپریل 2016 17:47

تیل کی گرتی قیمتوں کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑنے دیں گے،سعودی عرب

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) سعودیعرب کے نائب ولی عہد اور کابینہ میں اقتصادی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے بنیادی اشیاء پر سبسڈی کم ہونے کے منفی اثرات کے ازالے کے لیے ایک جامع پرگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ دنیا کو تیل کا بڑا برآمد کنندہ ملک ہونے کے باوجود معیشت کے شعبے میں ما بعد تیل کے دور کو سامنے رکھتے ہوئے اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق الدرعیہ میں شاہی فارم ہاؤس میں ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ حکومت نے کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے شہریوں کے لیے نقد امداد کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کسی صورت میں ایک عام سعودی شہری کی زندگی کے معمولات میں تبدیلی نہیں لانا چاہی۔

(جاری ہے)

ہم قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے والے امیر طبقے کے لیے ایک حد مقرر کریں گے اور اس کا فایدہ کم آمدنی والے افراد کو پہنائیں گے۔

تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں بارے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں شہریوں کو دی جانے والی نقد امداد کھپت میں کمی کا ذریعہ بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی سطح پر بجلی کی قیمت 1000 ریال تک پہنچ جاتی ہے جب کہ آپ صرف 50 ریال ادا کر رہے ہیں توہم آپ کو 1000 ریال فراہم کریں گے اور بجلی کی قیمت 1000 ریال کردیں گے۔ اس طرح آپ کے پاس دو آپشن ہوں گے۔

آپ چاہیں تو 1000 ریال بجلی کا بل ادا کریں یا بجلی بچاتے ہوئے اس امدادی رقم کو پانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کریں۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جب پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ساتھ ہی ایک نیا واٹر ٹیرف بھی لاگو کیا گیا تھا مگر حکومت اب اس پر نظرثانی کررہی ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت برائے آب رسانی کے بعض فیصلوں پر سنجیدگی سے نظرثانی کررہے ہیں تاکہ متفقہ علیہ پلان پرعمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔اسی موقع پر سعودی عرب کے نایب ولی عہد نے کہا تھا کہ حکومت نے تیل کی آمدن پر انحصار کم کرتے ہوئے مستقبل کے لیے ایک نیا پلان ترتیب دیا ہے جس کا اعلان 25 اپریل کو ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب