کوئٹہ،آل پاکستان لیبرفیڈریشن کاسلطان محمدخان کی زیرصدارت اجلاس

یکم مئی 2016 کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل، آل پاکستان لیبر فیڈریشن پر امن ریلی و جلسہ کا انعقاد کریگی،اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 22 اپریل 2016 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء )آل پاکستان لیبر فیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت سلطان محمد خان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل عبدالستار، صوبائی چیرمین شاہ علی بگٹی ، حبیب اللہ کول کمپنی ایمپلائز یونین کے صدر محمد زمین ، کیسکو لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری پیر محمد، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے نصیر کاکڑ ، ورکرز ویلفئیر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے راہنما فاروق بزدار ، کوئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یونین کے حاجی جمعہ گل ، حاجی غلام قادر ، ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے منظور بلوچ ، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے خالد جدون ، لیبر یونین میر قادر بخش کول کمپنی کے رہنماء ، SBK وویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم بلوچ ، حبیب اللہ کوسٹل ایمپلائز یونین کے عبدالغفار، حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کے خیر محمد، PMDCسورنج کے صدر نصیب اللہ اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یکم مئی 2016 کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ دنیابھرکے محنت کش مزدور شکاگو کے جانثاروں کی یاد میں مزدور دن منا تے ہیں۔ اسی تسلسل میں آل پاکستان لیبر فیڈریشن پر امن ریلی و جلسہ کا انعقاد کریگی اوریکم مئی بروز اتوار صبح 10:00 بجے فیڈریشن ہذا کے دفتر واقع پٹیل باغ کوئٹہ سے روانہ ہوگا جو جناح روڈ ، منان چوک سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے ھال میں جلسہ منعقدہوگا جس میں فیڈریشن سے ملحقہ مزدور یونینز/ایسوسی ایشنز جلوس اور ریلی کی شکل میں دفتر پہنچیں گے ۔ جہاں مقررین یکم مئی کی افادیت اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالیں گے۔ اور شکاگو کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا