لاہور چیمبر اور برٹش بزنس سنٹر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا ہے

پیر 25 اپریل 2016 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور برٹش بزنس سنٹر نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور برٹش بزنس سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ملاحت اعوان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید، برٹش ہائی کمشنر تھامس ڈریو، صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشہ اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے سربراہ بین فرنچ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور اعجاز بٹ، سہیل لاشاری، سابق سینئر نائب صدر ملک طاہر جاوید، سابق نائب صدر شفقت سعید پراچہ، ایگزیٹو کمیٹی اراکین ڈاکٹر قراة العین، میاں رحمن عزیز، عبدالرزاق، اسد نور پگانوالہ، طارق محمود، خرم لودھی، سلمان باسط، میاں زاہد جاوید اور عدنان خالد بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

برٹش بزنس سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ملاحت اعوان نے کہا کہ برٹش بزنس سنٹر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور یہ دونوں ممالک کے تاجروں کو نذدیک لانے میں کردار ادا کرے گی۔ برٹش ہائی کمشنر نے کہا کہ برٹش بزنس سنٹر رواں سال قائم کیا گیا ہے جس کا فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر ملک بھر میں کام کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور برٹش بزنس سنٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت ایک بہت بڑی پیش رفت ہے جو دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی ایک بڑی مارکیٹ ہے ، پنجاب ٹریلین پلس اکانومی ہے اور اس کے کمرشل، سروس اور انڈسٹریل سیکٹرز بہت مضبوط ہیں جن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت گنجائش ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ لاہور چیمبر اور برٹش بزنس سنٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت لاہور چیمبر اور برٹش ہائی کمیشن کے درمیان بہترین تعلقات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش سے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ زرعی شعبے میں خاص مہارت رکھتا ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان کی بہت مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کان کنی اور معدنیات کے شعبے وسیع مواقعوں سے مالامال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئرن ، لائم سٹون، کرومائٹ، چاندی، سونے، قیمتی و نیم قیمتی پتھروں، ماربل، کاپر اور گریفائٹ کے ذخائر سے مالامال ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے برطانوی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ان کی پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں جس سے دونوں ممالک مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں برطانیہ دنیا سے ایک قدم آگے ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے لہذا برطانوی ٹیکنالوجی پاکستان کے اِس شعبے کی ترقی میں بہت مدد کرسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..