پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 217.47 پوائنٹس کی کمی سے 36048.76 پوائنٹس پر بند

جمعرات 12 مئی 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 217.47 پوائنٹس کی کمی سے 36048.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 217.47 پوائنٹس کی کمی سے 36048.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 183.68 پوائنٹس کی مندی سے 21105.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 128.29 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 336.01 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 368.73 پوائنٹس کی کمی سے 15462.13 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 239.48 پوائنٹس کے اضافے سے 14841.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 51.33 پوائنٹس کی مندی سے 16733 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 182 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 90 روپے کے اضافے سے 2040 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 27.56 روپے کی تیزی سے 579.90 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 159 روپے کی مندی سے 7000 روپے اور پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 62.19 روپے کی کمی سے 1181.70 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاکستان) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.31 روپے سے شروع ہو کر 7 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار حصص کے سودے 37.24 روپے سے شروع ہو کر 37.59 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 30 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 510 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 37 کروڑ 75 لاکھ 87 ہزار 543 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 35 ارب 68 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار 548 روپے سے کم ہو کر 73 کھرب 91 ارب 95 کروڑ 32 لاکھ 15 ہزار 417 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار