معاشی استحکام کے جلد حصول اور کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی ضروری ہے، شیخ محمد ارشد

پیر 16 مئی 2016 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے جلد حصول اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو ، ٹیکس وصول کرنے والی مشینری کے صوابدیدی اختیارات ، ٹیکس بیس کی مضبوطی ، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی اور ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کرنے جیسے اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہیں۔

وہ لاہور چیمبر میں مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک بڑے وفد سے خطاب کررہے تھے، وفد کی سربراہی اشرف بھٹی کررہے تھے جبکہ نائب صدر ناصر سعید، ظہیر بابر، نعیم بادشاہ، ارشد خان، ارشد اقبال، میاں سلیم، میاں طارق، وقار احمد میاں اور سابق نائب صدر ابوذر شاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کے مطابق متعلقہ ادارے لاہور چیمبر کی بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے مزید بجٹ تجاویز حکومت کو بھجوائی جارہی ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بھاری تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کسی طرح اچھا شگون نہیں لہذا ان پر قابو پانے کے لیے ہمیں بہترین قابل عمل تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے وفد کے اراکین سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے والی مشینری کے صوابدیدی اختیارات کم ہونے چاہئیں کیونکہ کاروباری معاملات میں بلاوجہ مداخلت سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ اصلاحات متعارف کرائی اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کیا جائے۔شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس واپس لے جس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور تاجر برادری کو ریلیف ملے گا۔ انہو ں نے دوہرے ٹیکس کے نظام کے خاتمے اور سمگلنگ پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بہت بْری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

وفد کے سربراہ اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کرنے کے لیے مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو قابل ٹیکس آمدن کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے۔ وفد کے ایک رکن نے تجویز پیش کی کہ لنڈا بازار کے سامان پر ویلیوایشن انوائس ویلیو کے مطابق کی جائے تاکہ وہاں کے تاجروں کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی