اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 75کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منطوری دیدی

پیکیج کے تحت22ضروری اشیاء یوٹیلیٹی سٹور ز پر رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی ای سی سی کی گوادر بندرگاہ کیلئے ٹیکس استثنیٰ اور گڈو پاور اسٹیشن کیلئے 160ایم ایم سی ڈی اضافی گیس کی بھی منظوری

پیر 23 مئی 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے ایک ارب 75کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منطوری دے دی ، اس پیکج کے تحت22ضروری اشیاء یوٹیلیٹی سٹور ز پر رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک 75کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی گئی ۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رمضان پیکج میں 25کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے تحت 22ضروری اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز پر رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 27اپریل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء پر رعایت دی گئی ہے ۔ رمضان کے دوران مختلف اشیاء 4سے50روپے تک سستی میسر ہوں گی ۔ ماہ رمضان میں منافع میں کمی کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 5سے10فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کے لئے ٹیکس استثنیٰ اور گڈو پاور اسٹیشن کے لئے 160ایم ایم سی ڈی اضافی گیس کی منظوری بھی دی ۔ سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگانے اجلاس کوبجلی کی پیداوار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال مئی میں بجلی کی پیدوار 14,100میگاواٹ تھی جو اس سال 16,300میگاواٹ ہے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018تک 10ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کریں گے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب