سعودی حکومت نے آئی ٹی شعبہ میں 20 ہزار شہر یو ں کی تر بیت مکمل کر لی

جمعرات 26 مئی 2016 14:31

سعودی حکومت نے آئی ٹی شعبہ میں 20 ہزار شہر یو ں کی تر بیت مکمل کر لی

جدہ ،فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) سعودی حکومت نے اپنے ملک میں موبائل ، سوفٹ وییئر ، ٹیلی فون اور آئی ٹی کے شعبہ میں 20 ہزار گریجویٹ سعودی شہریت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹریننگ مکمل کر لی ہے ۔ اس ٹریننگ کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لاکھوں افراد سعودی عرب میں نہ صرف بے روزگار ہو جائیں گے بلکہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا جائے گا ۔

آن لائن کے مطابق سعودی حکومت نیشلائزیشن پروگرام کے تحت شعبہ آئی ٹی میں اپنے شہریوں جن میں مرد و خواتین شامل ہیں ان کو ملک بھر میں 76 ہزار بزنس سینٹروں میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ابتدائی طورپر یکم رمضان کو ان کو کسٹمر سروس سینٹروں میں جہاں اکثریت پاکستانی نوجوانوں کی ہے کی جگہ 7154 گریجویٹ سعودی شہریت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور یہ تمام کام سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق تین ماہ میں مکمل ہو گا آن لائن کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سعودی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں شعبہ آئی ٹی ، ٹیلی فون کی ریپئرنگ ، سافٹ ویئر کا کام کرنے والے اور موبائل فون فروخت کرنے کا کاروبار اب سعودی شہری کریں گے ۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں 76 ہزار بزنس سینٹروں کے لئے گریجویٹ طلبا و طالبات کو ٹریننگ دی جا رہی ہے اب کوئی بھی پاکستانی جو آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک ہے وہ سعودی شہری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پابند ہو گا بصورت انہیں واپس اپنے ملک میں لوٹنا پڑے گا ۔ آن لائن کو بتایا کہ اس اعلان کے بعد ہزاروں پاکستانی جو سعودی عرب میں گزشتہ دس سال کے عرصہ سے موبائل کی خرید و فروخت اور سوفٹ ویئر سے منسلک ہیں وہ نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ انہیں واپس پاکستان آنے پڑے گا کیونکہ سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ویزوں کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

سعودی حکومت نے تین مرحلوں میں جن سعودی گریجویٹ مرد و خواتین کو ملازمتیں اور کاروبار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ان میں پہلے مرحلے میں 7154 جبکہ سیلز کے شعبہ میں 6228 اور سوفٹ ویئر کے شعبہ میں 5702 افراد کام کریں گے اور آئندہ ایک سال میں 76 ہزار ملک بھر میں سعودی شہری ان سینٹروں کا کنٹرول سنبھال لیں گے جس سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہو گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب