یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت آٹا، چینی، تیل دالوں اور مشروبات پر سبسڈی کا آغاز کر دیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبزیاں اور تازہ گوشت فراہم کرنے کے بھی انتظامات کئے جائیں گے وزارت صنعت وپیداوار اور یوٹیلیٹی سٹور کی خصوصی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹورز کے دورے اور ماہ مقدس کے دوران اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مر تضی جتوئی

بدھ 1 جون 2016 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت آٹا، چینی، تیل دالوں اور مشروبات پر سبسڈی کا آغاز کر دیا ہے ،آج (جمعرات ) سے ملک بھر کے 6ہزار سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز اور فرنچائزپر 22 اشیائے خورد ونوش پر 2 روپے سے 50روپے تک رعایت چاند رات تک فراہم کی جائے گی،یوٹیلیٹی سٹورز پر سبزیاں اور تازہ گوشت فراہم کرنے کے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں ،وزارت صنعت وپیداوار اور یوٹیلیٹی سٹور کی خصوصی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹورز کے دورے کرے گی اور ماہ مقدس کے دوران اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاان خیالات کااظہار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مر تضی جتوئی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کے ہمراہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز گلزار علی شاہ بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکیج کے تحت 22اشیاء پر 1ارب75کروڑ روپے کی خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اشیاء خورد و نوش کم قیمت پر فراہم کی جا سکیں انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پرفراہم کئے جانے والے اشیاء خورد ونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ماہ مقدس کیدوران خصوصی ٹیمیں ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور ز کے دورے کرے گی انہوں نے بتایاکہ بدقسمتی سے ملک میں ذخیر اندوز ماہ مقدس کو کمائی کا زریعہ بناتے ہیں اور عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے دریغ اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت نے خصوصی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے بتایاکہ آج سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی60روپے یوٹیلیٹی گھی 115روپے ،یوٹیلیٹی آئل125روپے ،دال چنا120روپے ،دال مونگ148روپے ،دال ماش273روپے ،دال مسور142روپے سیفد چنے 115روپے ، یوٹیلیٹی بیسن 120روپے ،برانڈڈ بیسن140روپے ،کالا چنا110روپے ،دال ماش258روپے ،دال مسور120روپے ،کھجور80روپے ،سپر باسمتی چاول72روپے ،ٹوٹا چاول 48روپے فی کلو فراہم کئے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ سبسڈی کے تحت اسکوائش مشروبات جام شیریں 152روپے چائے 603روپے ،دودھ لٹر پیک 102روپے جبکہ آٹے کا 20کلو کا تھیلے پر 80روپے سے 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی انہوں نے بتایاکہ حکومت نے ماہ اپریل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں خصوصی رعایتی پیکیج کا آغاز کر دیا تھاجبکہ مجموعی طور پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ز پر 1300سے زائد اشیاء پر 5سے 10فیصد کی خصوصی بچت فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں کرپشن کو کم کرنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تمام یوٹیلیٹی سٹورز کو کمپیوٹرائز ڈ کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس کے بعد کرپشن کو کم سے کم سطح پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز گذشتہ سالوں سے خسارے میں جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مذید یوٹیلیٹی سٹور ز نہ بنائے جا سکے اس سے قبل یہ پروگرام بنایا گیا تھا کہ تمام یونین کونسلز کی سطح پر یوٹیلیٹی سٹور ز بنائے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ کارپوریشن کو خسارے سے نکالنے کے بعد دوبارہ اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گاااس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور ز نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کی خریداری کے عمل کو مذید شفاف بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں کے زیادہ فرق کی وجہ سے بھی کرپشن شروع ہوجاتی ہے جس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں کمی کے بعدمقامی مارکیٹ میں بھی بعض اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں انہوں نے بتایاکہ ملک بھر کے بڑے یوٹیلیٹی سٹورز میں تازہ فروٹ سبزی اور گوشت فراہم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام اشیاء فراہم کی جا سکیں ۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا