پی ایل ڈی ڈی بی اور اینگرو فوڈز ، ایگری سروسز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ایگری سروسز ادارہ لائیو سٹاک بورڈ کی طرح کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہے امید ہے اشتراک نہایت ہی معاثر ثابت ہو گا

پیر 6 جون 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ، حکومت پنجاب (پی ایل ڈی ڈی بی) اور اینگرو فوڈز ، ایگری سروسز کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ،جس کے مطابق دونوں ادارے مل کر سائیلج کی آگاہی مہم چلائیں گے ، مویشی پا ل کسانوں کو پنجاب کے مختلف گاؤں میں جاکر سائیلج کی افادیت کے بارے میں بتائیں گے، ان کے تربیتی پروگرام بھی منعقد کریں گے جس کے بعد وہ خود بھی سائیلج تیار کر سکیں گے، اس کے علاوہ پنجاب سا ئیلج کی فروخت ا ینگرو فوڈز کے خوشحالی گھروں کے ذریعے کی جائے گی تا کہ سائیلج چھوٹے کسانوں تک آسانی سے پہنچ سکے،اینگرو فوڈز نے نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر اپنے خوشحالی گھروں میں سائیلج فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائیرکٹر لائیو سٹاک بورڈ سائرہ افتخار نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اینگرو فوڈز اور مویشی پال کسانوں کے مابین وسیع نیٹ ورک موجود ہے اور اس نیٹ ورک کے ذریعے سائیلج کی کسانوں تک رسائی آ سان ہو جائے گی اور چھوٹا کسان بھی سائیلج سے مستفید ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اینگرو کا پنجاب سا ئیلج منصوبے میں سیلز اینڈ مارکیٹنگ پارٹنر بننا بورڈ کے لئے باعث فخر ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینگرو فوڈز کے ڈائیریکٹر ایگری بزنس، سید سعود پاشا کا کہنا تھا کہ اینگرو فوڈز کا ایگری سروسسز ادارہ بھی لائیو سٹاک بورڈ کی طرح کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے لائیو سٹاک بورڈ کے سا تھ سائیلج منصوبے پر کام کرنے کاآغاز کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کسانوں کے لئے یہ اشتراک نہایت ہی معاثر ثابت ہو گا۔

پنجاب لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے کمپنی سیکرٹری و سینیئر مینجر لیگل، ندیم مشتاق گجانا سمیت سینیئر مینجمنٹ موجود تھی جبکہ اینگرو فوڈز کی جانب سے بھی ایگری سروسسز کے سینیئر آ فیسرز موجود تھے۔ واضع رہے کہ صوبے میں اس وقت چارے کی شدید یعنی 75فیصد تک قلت ہے جس سے چھوٹا کسان متا ثر ہو رہا ہے ۔ اس قلت کو پورا کرنے کے لئے لائیو سٹاک بورد نے خصوصی 90فیصد چھوٹے مویشی پال کسانوں کے لئے 60کلو گرام مکئی سائیلج گانٹھ منصوبے کا آ غاز کیا ہے جس کی فروخت کے لئے اینگرو فوڈز بورڈ کے ساتھ بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب