سام سنگ نے طاقتور نیا گلیکسی J5 2016’ اسمارٹ فون متعارف کرادیا

جمعرات 9 جون 2016 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء )سام سنگ نے اپنی جدید اسمارٹ ڈیوائس گلیکسی J510F/DS ایڈیشن2016پاکستان میں متعارف کرادیا ہے ۔اس 4G LTE ان ایبل ڈیوائس کے ساتھ خریدار مفت 16GB مائیکرو ایس ڈی میموری کارڈ بھی حاصل کرسکیں گے ۔تخلیقاتی ڈیوائس J5 (6) ، 5.2انچ کی وسیع اسکرین سے مزین ہے جو کہ Super AMOLED ڈسپلے کے ساتھ تصاویر کی بہترین کوالٹی سے روشناس کراتی ہے ۔

یہ دیرپا اسمارٹ فون خالص میٹل فریم سے تیار کیا گیا ہے ،اس کا 13میگا پکسل کا ریئر اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ F1.9لینس کے ساتھ کم روشنی میں بھی واضح اور صاف تصاویر کو یقینی بناتا ہے،ہوم keyکو دو بار دبانے سے اس کے کیمرے تک فوری رسائی ممکن ہے ،j5میں سیلفی کیلئے اضافی فیچرز دیئے گئے ہیں جس میں فرنٹ ایل ای ڈی اور سیلفی فلیش شامل میں ،اس ڈیوائس میں پام سیلفی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیاہے جس سے اشارے کے ساتھ سیلفی بنائی جاسکتی ہے جبکہ وائیڈ سیلفی فیچر گروپ سیلفیز کیلئے کار آمد ہے جبکہ بیوٹی موڈ کے ذریعے سیلفی کو فوٹو ری ٹچ سے مزید نکھارا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ J5 ڈیوائس 16 GB - ROM, کے ذریعے ہموار ملٹی ٹاسکنگ اور UI ٹرانزیکشنز کو یقینی بناتی ہے ،اس کی 3,100 mAh کی بیٹری الٹرا پاور سیونگ موڈ کے ساتھ گھنٹوں کا بیک اپ فراہم کرتی ہے ،اس کے ایزی موڈ اور اسمارٹ سوئچ ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کو محفوظ اور آسان بناتے ہیں،یہ متاثر کن ڈیوائس پاکستان میں محض 28,999, روپے میں تین مختلف رنگوں وائٹ،بلیک اور گولڈمیں دستیاب ہے۔

سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J. H. Lee نے پاکستان میں J5 کی لانچنگ پر اپنے پر مسرت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ J5 ایک پر کشش اور خصوصیات سے بھرپور ڈیوائس ہے جو کہ صارفین کو یقینی طور پر متاثر کرے گی اور ہم نے اس ڈیوائس کو اس جذبے کے ساتھ متعارف کرایا ہے کہ ہمارے صارفین نفیس ٹیکنالوجی اور ناقابل مقابلہ اسمارٹ فون تجربات کو ایک گلدستے کی شکل میں حاصل کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب