سندھ کے رواں بجٹ 2016-17ء میں میں 28 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیاگیا

ہفتہ 11 جون 2016 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) سندھ کے رواں بجٹ 2016-17ء میں میں 28 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیاگیا ہے۔ اگلے سال تعلیم کے لئے 160.7بلین روپے مختص کئے گئے جس میں اعلیٰ تعلیم ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ پرائمری و سیکنڈری ایجوکیشن بھی شامل ہے۔ رواں مالی سال میں 144.5بلین روپے مختص ہوئے تھے اور حالیہ مختص کردہ رقم 11.2فیصد زیادہ ہے۔

محکمہ تعلیم کی تنخواہوں کے بجٹ میں 7.4فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تنخواہوں کے علاوہ بجٹ میں 23.8فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔ تنخواہوں کے علاوہ تعلیم کے شعبہ میں اہم مختص کردہ رقوم درج ذیل ہیں ۔اسکول کے لیے مختص کردہ بجٹ 4.68بلین روپے۔اسکولوں و کالجز کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے 5.4بلین روپے۔ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنا ئزیشن (پی پی پی) 1بلین روپے۔

(جاری ہے)

اسکولز مینجمنٹ کمیٹی کے لئے 1.5بلین روپے۔

اسکولز کنسولیڈیشن گرانٹ 1.8بلین روپے ۔درسی کتابوں کی مفت فراہمی کے 2بلین روپے۔طالبات کے وظائف کے لئے 1.5بلین روپے۔اسکولوں کی برقی توانائی کے لئے 27.3ملین روپے۔محکمہ تعلیم میں نئے رحجانات کو متعارف کرانے کے لئے 500ملین روپے ۔ رواں مالی سال میں تعلیم کے شعبہ کے لئے 13.2بلین روپے مختص کئے گئے تھے۔ اگلے مالی سال کے لئے اس کو بڑھا کر 17.2بلین روپے کردیا ہے جس میں بورڈز ااور یونیورسٹیز کے لے 3بلین روپے علیحدہ کئے گئے ہیں ، 1بلین اسٹیوٹا(STEVTA)کے لئے ، 200ملین اسپیشل ایجوکیشن کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ صوبائی ترقیاتی منصوبہ میں 2.8بلین محکمہ تعلیم میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں ، جس میں سندھ بنیادی ایجوکیشن پروگرام (2بلین یو ایس ایڈ)اور دیہی سندھ میں پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکول میں تبدیل کرنا شامل ہے۔(137ملین روپے JICA) درج ذیل بڑی اسکیموں پر اگلے مالی سال میں عمل کیاجائے گا۔7نئے ڈگری کالجز قائم کئے جائیں گے۔

سندھ کے تمام اضلاع میں 25کمپری ہنسیو اور 25انگلش میڈیم اسکولز قائم کئے جائیں گے۔JICAکے تعاون سے سندھ کے 12اضلاع کے دیہی علاقوں میں 58گرلز پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کرکے ایلیمنٹری اسکول بنایا جائے گا۔ ICTکے فیز IIمیں EMISکو شروع کیا جائے گا جبکہICT 260اکیڈمیز قائم کی جائیں گی اور فاصلاتی تعلیم کا پروگرام بھی متعارف کرایاجائے گا۔USAIDفنڈ کے تحت سندھ ایجوکیشن پروگرام میں 106اسٹیٹ آف آرٹ سیف اسکولز تعمیر کئے جارہے ہیں۔

اس منصوبہ میں13.485 USAIDبلین روپے جبکہ حکومت سندھ کا حصہ 870ملین روپے ہوگا۔ اس منصوبہ کے تحت کمیونٹی کی شراکت ، گنجائش بڑھانا ، ICTSاور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر توجہ کو مرکوز کرنا شامل ہے۔ بجٹ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک شفاف طریقہ سے نجی شعبہ کے اسکولوں کو وسائل مہیا کررہے ہیں ۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت خاص کردور دراز کے علاقوں میں نجی شعبہ کے اسکولوں کو معاونت فراہم کررہے ہیں ۔

تعلیم کے شعبہ کو اقتصادی نکتہ نظر سے ترقی دینا اور پرائیوٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے رواں سال 2015-16میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF)برائے پروموشن آف پرائیوٹ اسکول ان رورول سندھ (PPRS)، ارلی لرننگ پروگرام (ELP)، انٹیگرٹیڈ ایجوکیشن لرننگ پروگرام(IELP)اور کم سہولیات والے علاقوں کے لئے بالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ رورل بیسڈ کمیونٹی اسکولز(RBCS)پروگرام کے لئے 3.3بلین کی رقم دی گئی ۔

PPRSپروگرام کی اساس اس طرح ہے کہ فی طالب علم سبسڈی مخصوص نشاندہی والے کم ترقی یافتہ علاقوں میں اسکول کھولنے پر تجارتی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہے ۔ RBCSپروگرام کو بھی دس معروف این جی اوز کی مدد سے دس اضلاع میں نافذ کیاگیا تھا جس میں تین سالوں میں نصاب کو پرائمری لیول کی مسابقت سے تیز ترین بنیادوں پر شروع کیاگیا ۔ اب پراجیکٹ کی اساس فی چائلڈ /فی منتھ سبسڈی ماڈل پر ہے ۔ حالیہ طورپر 15,000بچے 150 RBCاسکولز میں میعاری تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ استعداد کی بنیاد پر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 130فیصد بڑھا کر 7.6بلین اگلے مالی سال کے لئے کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی