تاجروں کو نقصان پر اشیاء بیچنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے ،میاں ہمایوں پرویز

بدھ 22 جون 2016 19:07

راولپنڈی۔22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں ہمایوں پرویزنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے روزمرہ کی باقاعدہ اور بھر پور سپلائی اورقیمتوں کے کنٹرول کی سخت نگرانی کرے اور مخصوص اتوار اور رمضان بازاروں کے علاوہ بھی قیمتوں پر نظر رکھے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور اسکے ساتھ ساتھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی تاجر کو نقصان پر اشیاء بیچنے کے لئے مجبور نہ کرے اور مارکیٹ میں طلب و رسد کے مطابق اشیاء کی قیمتوں کے تناسب کو بر قرار رکھا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ تاجر و صنعت کار برادری پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ماہ مقدس میں اپنے منافع میں کمی کردیں اور روزہ داروں کو جائز نرخوں پر اشیا کی فروخت کو ممکن بنائیں دنیا بھر میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے مذہبی تہواروں پر اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد تک رعایت دے دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں مذہبی تہواروں کو رقم بٹورنے کاذریعہ سمجھا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام تاجر برادری سے اپیل کی کہ رمضان کے مہینہ میں اشیاء کی قیمتوں کو کم کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں۔ صدرراولپنڈی چیمبر نے کہاکہ رمضان بازاروں کے اعلانات خوش آئند ہیں مگر ان بازاروں میں تمام اشیاء ضروریات زندگی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے اور خاص طور پر سحری اور افطاری کے اوقات پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ اپنے مذہبی فرائض کو بہتر طور سے ادا کر سکیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب