پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 183.22 پوائنٹس کے اضافے سے 37966.76 پوائنٹس پر بند

پیر 4 جولائی 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 183.22 پوائنٹس کے اضافے سے 37966.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور عیدالفطر کی چار روز کی تعطیلات سے قبل کاروباری ہفتہ کے آخری روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 183.22 پوائنٹس کے اضافے سے 37966.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 154.06 پوائنٹس کی تیزی سے 21807.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 138.47 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 648.90 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 20.34 پوائنٹس کے اضافے سے 15745.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 234.83 پوائنٹس کی تیزی سے 15176.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 83.84 پوائنٹس کے اضافے سے 17648.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 311 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 205 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 96 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 350 روپے کے اضافے سے 7570 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 39.45 روپے کی تیزی سے 1300 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پام اولیو اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت 65 روپے کی مندی سے 1460 روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 15.80 روپے کی کمی سے 868.45 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.07 روپے سے شروع ہو کر 8.07 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ سوئی نادرن گیس کے 1 کروڑ 55 لاکھ 68 ہزار حصص کے سودے 36.79 روپے سے شروع ہو کر 38.02 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 6 لاکھ 21 ہزار 750 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 6 کروڑ 18 لاکھ 22 ہزار 40 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل75 کھرب 88 ارب 47 کروڑ 21 لاکھ 68 ہزار 490 روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 31 ارب 38 کروڑ 82 لاکھ 74 ہزار 795 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 41 لاکھ 61 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..