وزیراعلیٰ کارشکئی اورکوہاٹ/کرک انڈسٹریل سٹی میں مختص صنعتی زمینیں صنعتکاروں کیلئے پیش کرنے کااعلان

منگل 5 جولائی 2016 21:20

وزیراعلیٰ کارشکئی اورکوہاٹ/کرک انڈسٹریل سٹی میں مختص صنعتی زمینیں صنعتکاروں کیلئے پیش کرنے کااعلان

پشاور ۔05جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حطار انڈسٹریل سٹی مجوزہ رشکئی انڈسٹریل سٹی اور کوہاٹ / کرک انڈسٹریل سٹی میں مختص شدہ صنعتی زمینوں کو صنعتکاروں کیلئے پیش کرنے کا باضابطہ اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صوبے میں صنعتکاری کا عمل برق رفتاری کے ساتھ شروع کیا جا سکے۔

یہ ہدایت اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک پریذنٹیشن کے موقع پر دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے صوبے کی سمت تیز تر صنعتکاری کی طرف موڑ دی ہے اور ہم صوبے کو صنعتی لحاظ سے ایک مکمل یونٹ بنا کر دکھانا چاہتے ہیں ازدمک کے چیئرمین غلام دستگیر خان نے پریذنٹیشن دی چیف ایگزیکٹیو محسن ایم سید بھی موجود تھے ۔حطار انڈسٹریل سٹی میں 1424 ایکڑ صنعتی اراضی ہے جس میں صنعتوں کیلئے 1000 ایکڑ اراضی صنعتکاروں کو فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے 300 کمپنیوں نے 910 ایکڑ اراضی کی خرید کیلئے درخواستیں دی ہیں جس پر صنعتی یونٹ قائم کئے جائیں گے اس سے 90 ارب روپے صوبے کو حاصل ہوں گے 50 ہزار لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گااور 5 لاکھ لوگوں کو ان ڈائریکٹ روزگار میسر ہو گا حطار انڈسٹریل سٹی سے سالانہ جی ڈی پی کو 600 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ ٹیکسز کے سلسلے میں 300 ارب روپے قومی خزانے کو حاصل ہوں گے حطار انڈسٹریل سٹی میں انجینئرنگ ، سٹیل ، فوڈ پروسیسنگ ، فارماسیوٹیکل ، منرل اور کیمیکل پروسیسنگ کی صنعتیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

رشکئی انڈسٹریل سٹی 1000 ایکٹر اراضی پر محیط ہو گی جس میں 700 ایکٹر اراضی فروخت کیلئے دستیاب ہوگی یہاں صنعتکاری سے 70 ارب روپے کی انوسٹمنٹ متوقع ہے جی ڈی پی کو 500 ارب روپے حاصل ہوں گے اور 25 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں حاصل ہوں گے اس سے 30 ہزار لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا جبکہ 3 لاکھ لوگوں ان ڈائریکٹ روزگار ملے گا یہاں پر آٹوموٹوییوانجینئرنگ، فوڈ اینڈ ویجٹیبل ، فارماسیوٹیکل ، ماربل پالشنگ اور موزائیک کی صنعتیں شامل ہوں گی۔

کوہاٹ/ کرک صنعتی شہر 1000 ایکٹر اراضی پر مشتمل آئل اینڈ گیس سیکٹر کیلئے مختص ہوگا۔ آئل ریفائنری انوسٹمنٹ300 ارب روپے جبکہ ڈرلنگ کمپنیز اور ونڈرز 300 کمپنیاں ہیں ایک چھوٹا سے ایئرپورٹ بھی ہو گا اور اسی طرح یہ بھی 20 ہزارلوگوں کو براہ راست روزگار اور ایک لاکھ لوگوں کو ان ڈائریکٹ روزگار فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صنعتکاری کے اس عمل کو شفاف ہونا چاہیئے اور یہی عمل صوبے میں تمام شعبوں کی ترقی کی نقیب ثابت ہوگی۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس پورے عمل میں جن لوگوں کا جو بھی رول بنتا ہے وہ پوری ایمانداری اور دیانتداری سے پورا کرے کیونکہ یہی صوبے کی تقدیر بدلنے کی ضمانت ہے جو صوبے کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور مجموعی اقتصادی تقابلی جائزے میں سب سے منفرد اور ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے اور دوسروں کیلئے مثال بنے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی