حکومت توانائی کی بچت کرنے والے برقی آلات پر کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کرے ،لاہور چیمبر

منگل 12 جولائی 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ توانائی کی بچت کرنے والے برقی آلات پر کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کرے تاکہ ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہو اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے۔ وہ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

شیخ محمد ارشد نے کہا کہ توانائی کی طلب و رسد کے درمیان فرق ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی سمیت توانائی کی بچت کرنے والے تمام آلات پر ڈیوٹیاں اور ٹیکسز ختم کردئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں توانائی کی قلت کا سامنا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کے برعکس ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی سمیت توانائی کی بچت کرنے والے دیگر برقی آلات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے جیسے غیرمنطقی فیصلے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ توانائی کی بچت کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی پیدا کرنے والے آلات کو ڈیوٹی فری اشیاء کی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہو۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد اور سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ توانائی کے بحران نے معیشت کے لیے بہت سے چیلنجز پیدا کیے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے بہترین موزوں حل تلاش کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی اشد ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب توانائی کی بچت کرنے والے آلات کا استعمال بڑھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے توقع ظاہر کی کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ایل ای ڈی، ایس ایم ڈی سمیت توانائی کی بچت کرنے والے تمام آلات کو ڈیوٹیوں و ٹیکسوں سے مثتثنیٰ قرار دے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز