”کرپشن کی آکسیجن “کے ذریعے زندہ رہنے والا حکمران طبقہ کرپشن کے خاتمے کی راہ میں ر کاوٹ ہے ‘ جمشید چیمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جولائی 2016 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔30 جولائی ۔2016) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ نا گزیر ہے ،7اگست سے کرپشن کیخلاف شروع ہونے والی تحریک ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے ۔

عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں لیکن ”کرپشن کی آکسیجن “کے ذریعے زندہ رہنے والا حکمران طبقہ ر کاوٹ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں حکمران خود کرپشن کرتے ہوں وہ کیسے دوسروں کا ہاتھ روک سکتے ہیں ، یہاں کرپشن بچانے کے لئے معاہدے کئے گئے اور عوام ان سے بخوبی آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کیلئے اوپر سے شروعات کرنا ہوں گی۔

پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کا نام آنا چھوٹی بات نہیں ۔ کرپشن کے خلاف تحریک ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے اور انشا اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ 7اگست کی تحریک کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ، اپنی لازوال جدوجہد سے حکمرانوں کو پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کرانے پر مجبور کر دیں گے اور اسکے دو رس نتائج حاصل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے