فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا،زرعی اکانومی پر ٹیکس لگانا غیر آئینی ہے، میاں زاہد حسین

پیر 8 اگست 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودھولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا جس سے سنگین بحران جنم لے کر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

ملک میں 915 رجسٹرڈ اور بہت سی غیر رجسٹرڈ فلور ملز ہیں جو سالانہ تقریباً275 ارب روپے کا کاروبار کر رہی ہیں۔رجسٹرڈ فلور ملوں پر مجموعی طور پر پندرہ ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنا ملکی مفادات کے خلاف ہے جس سے آٹا مہنگا ہونے کے علاوہ مارکیٹ غیر متوازن ہو جائے گی۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایسی کوشش کی جا چکی ہے مگر بارہ مئی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے ٹیکس حکام کی جانب سے فلور ملوں کے ٹرن اوور پر ساڑھے چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے فلور ملز مالکان کو نوٹس ارسال کر نے کا سلسلہ بند کر نے اور ودھولڈنگ ٹیکس اسی طریقہ اور شرح سے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جو گزشتہ جو چار سال سے نافذ ہے جس پر صرف چند ماہ ہی عمل درامد ہو سکا ہے۔ اب فلور ملز کے گرد دوبارہ گھیرا دالنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس سے آٹے کی قیمت جو پہلے ہی بہت زیادہ ہے مزید بڑھ جائے گی۔انھوں نے کہا کہ فلور ملز کسان سے گندم کی خریداری پر ٹیکس سے مبرا ہیں جبکہ کمیشن ایجنٹ سے گندم کی خریداری کی صورت میں کمیشن کی رقم سے ٹیکس منہا کیا جاتا ہے۔

زرعی اکانومی وفاقی ٹیکسوں سے مبرا ہے اسلئے تمام خریدوفروخت پر ٹیکس عائد کیا جانا غیر قانونی ہے جس سے آٹے کی قیمت میں کم از کم پانچ روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا ۔ انھوں نے کہا جاگیرداروں کی آمدنی پر ٹیکس لگانا ہو تو کہا جاتا ہے کہ یہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں مگر آٹا مہنگا کرنا ہو تو آئین کو بھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔بعض فلور ملز مالکان کاشتکاروں سے سستے داموں گندم خرید کر سرکاری ریٹ پر فروخت کرتے ہیں جو بددیانتی اور استحصال ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز