چینی کمپنی جرمن روبوٹ ساز فرم کے پچانوے فیصد شیئرز کی مالک

یورپ نے اس ہائی ٹیکنالوجی کمپنی کے ہاتھ سے جانے پر خدشات کا اظہار کردیا

پیر 8 اگست 2016 21:42

بیجنگ ، برلن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) ایک بڑی چینی مصنوعات ساز کمپنی ’میڈیا‘ نے کہا ہے کہ اس نے روبوٹ بنانے والی جرمن فرم ’کوکا‘ کے تقریباً پچانوے فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔ یورپ نے اس ہائی ٹیکنالوجی کمپنی کے ہاتھ سے جانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا نامی چینی فرم اب چین کے کارخانوں میں مزدوری کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک خود کار پیداواری نظام متعارف کروانا چاہتی ہیچینی فرم کے پاس پہلے سے ہی کوکا کے 13.51 فی صد شیئرز موجود تھے۔

’کوکا‘ دنیا میں صنعتی روبوٹ تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے۔ ’میڈیا‘ نے رواں برس جون میں کوکا کو 115 یورو فی شیئر کی پیشکش کی تھی جس کے مطابق روبوٹ ساز فرم کی مالیت 4.6 بلین یورو بنتی ہے۔

(جاری ہے)

’میڈیا‘ نے آٹھ اگست کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین اگست کی رات 81.04 فیصد حصص کے ٹینڈر ملنے کے بعد وہ کوکا کے چورانوے اعشاریہ چار فی صد شیئرز کی مالک ہے۔

تاہم اس سودے کی ابھی باضابطہ منظوری ہونا باقی ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریل اور یورپی کمشنرگنتھر آؤٹ نگر سمیت برسلز اور برلن میں حکام نے جرمن ہائی ٹیکنالوجی کے چینی فرم کے ہاتھوں میں چلے جانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں کئی جرمن کمپنیاں چینی ملکیت میں جا چکی ہیں، جن میں کیون، پٹز مائسٹر اور کراوٴس مافائی جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

تاہم یورپی وزراء کے پاس اتنے اختیارات نہیں ہیں کہ وہ اس سودے کو روک سکیں۔ واشنگ مشینیں اور ایئر کنڈیشنر بنانے کے لیے مشہور میڈیا نامی چینی فرم اب چین کے کارخانوں میں مزدوری کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک خود کار پیداواری نظام متعارف کروانا چاہتی ہے۔ اس طرح دنیا کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی قوت یعنی چین میں دیگر صنعت کار بھی کوکا کے روبوٹس خریدنے میں دلچسپی لیں گے۔

’کوکا‘ دنیا میں صنعتی روبوٹ تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہیکوکا نے سن 2013 سے چین میں بھی اپنی ایک فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔ میڈیا‘ نے ایک ایسے معاہدے پر بھی دستخط کر رکھے ہیں جس کی رو سے اگر کوکا کی خریداری کا سودا درحقیقت عمل میں آ جاتا ہے تو چین جرمنی میں ملازمتوں اور پلانٹس کی ضمانت دے گا۔ تاہم جرمنی میں اثر و رسوخ رکھنے والی میٹل ٹریڈ یونین اب بھی کوکا میں اکثریتی حصص جرمن ہاتھوں میں رکھنے پر مصر ہے۔ جب اس برس جولائی کے اوائل میں ’میڈیا‘ نے کوکا میں ٹیکنالوجی فرم وائتھ کے پچیس اعشاریہ ایک فیصد حصص خریدنے کے لیے پیشکش کی تھی تو کوئی بھی جرمن کمپنی خریدار کے طور پر آگے نہیں آئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز