ترک ایئرلائنزکی طرف سے پاکستان میں تاجروں کیلئے رعایتی سفری سہولیات کی فراہمی کا اعلان

پاکستان میں ترک ایئرلائنرکے جنرل منیجر یونس مرٹ اور عمران سرفراز کی صدر راولپنڈی چیمبر سے ملاقات

جمعرات 11 اگست 2016 19:23

ترک ایئرلائنزکی طرف سے پاکستان میں تاجروں کیلئے رعایتی سفری سہولیات کی فراہمی کا اعلان

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ترک ایئرلائنز پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر میں تاجروں کو دنیا کے مختلف ممالک کیلئے انتہائی ارزاں نرخوں پر سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لئے ایوانہائے صنعت و تجارت سے مفاہمت کی یاداشتوں کے سمجھوتے طے پا رہے ہیں ، اس سہولت سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ حاصل ہوگا اور پاکستان اور ترکی میں تجارتی روابط مذید مستحکم ہوں گے۔

یہ بات پاکستان میں ترکی ایئرلائنز کے جنرل منیجر یونس مرٹ نے عمران سرفراز خان کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے صدر میاں ہمایوں پرویز، چیمبر کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد خورشید برلاس اور چیمبر کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان میں گہرے برادرانہ اور دوستانہ روابط قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے کئی پروگراموں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یونس مرٹ نے کہاکہ ترکی ایئر لائنز کی طرف سے بھی دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستانی تاجروں کو ہوائی سفر کی رعایتی سہولیات کے جامع پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کاروباری افراد صنعت و تجارت کے فروغ کی سرگرمیوں کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں میں باآسانی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ترک ایئرلائنز کو دنیا سے سب سے زیادہ ایئر روٹس پر سفر ی سہولیات فراہم کرنے والی ایئر لائنز ہونے کا اعزا ز حاصل ہے اور معیاری خدمت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرترک ایئر لائنز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر ایوان صنعت و تجار ت راولپنڈی کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے ترک ایئرلائنز کے جنرل منیجر اور مارکیٹنگ ری پریزنٹیٹوکی چیمبر ہاوس آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور ترک ایئر لائنز کی طرف سے تاجروں کو فراہم کی گئی رعایتی سفری سہولیات پر ترک ایئرلائنز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس پیشکش سے راولپنڈی سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے مختلف ملکوں کا دورہ کرنے والے تاجروں کو خاطر خواہ فائد ہ حاصل ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..