برازیل معدنیات، رینیوایبل انرجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کر سکتا ہے ، منور اقبال

جمعرات 11 اگست 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) برازیل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منور اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے مابین معدنیات، رینیوایبل انرجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں اور ان کا چیمبر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا تا کہ مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا چیمبر کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منور اقبال نے کہا کہ برازیل رینیوایبل انرجی کے شعبے میں کافی مہارت رکھتا ہے کیونکہ یہ 42فیصد سے زائد توانائی رینیوایبل انرجی ذرائع سے حاصل کرتا ہے لہذا پاکستان اس شعبے میں برازیل کے ساتھ تعاون بڑھا کر توانائی بحران پر بہتر طور پر قابو پا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برازیل نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر اپنی زرعی پیداوار کو کافی بہتر کیا ہے اور پاکستان برازیل کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دے کر اپنے زراعی شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل پاکستان چیمبر آف کامرس کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان بہتر روابط کو فروغ دینا ہے تا کہ تجارتی و صنعتی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو ترقی دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا چیمبر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھانے اور کانفرنسیں و سمینار منعقد کر کے کاروباری معلومات کا تبادلہ کر نے پر توجہ دے گا جس سے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا چیمبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کی باہمی تجارت ابھی تک 30کروڑ ڈالر کے ارد گرد گھوم رہی ہے جو دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی وفود کا باقاعدگی کے ساتھ تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے کے ممالک میں تجارتی نمائشیں منعقد کرنے میں نجی شعبوں کی حوصلہ افزائی کریں جس سے باہمی تجارت میں بہتری آئے انہوں نے کہا کہ ماربل، ریڈی میڈ گارمنٹس، فیبرکس، چمڑے کے مصنوعات، فارماسوٹیکلز، آلات جراحی اور زرعی مصنوعات سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات برازیل کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برازیل پاکستان چیمبر آف کامرس پاکستانی مصنوعات کی برازیل کی مارکیٹ میں مانگ کے بارے میں معلومات فراہم کرے تا کہ برازیل کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیری فارمنگ، لائیو سٹاک اور رینیوایبل انرجی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مہارت شیئر کرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف مسائل کو حل کر کے دوطرفہ تجارت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے لہذا برازیل کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس پاکستان میں بھی پاک برازیل چیمبر آف کامرس کی شاخ قائم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو مزید قریب لا کر باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو اصل صلاحیت کے مطابق فروغ دیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی