دنیابھر کے مالیاتی ادارے مسلمانوں کے پاس موجود 115 کھرب ڈالر سے زیادہ سے زیادہ حصہ وصول کرنے کیئے اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق پراڈکٹس متعارف کروانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں

دنیا بھر میں اسلامی شرعی قوانین کے تحت قرضوں کے اجراء میں ایک سال کے دوران 18فیصد اضافہ

جمعرات 18 اگست 2016 20:02

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء ) دنیابھر کے مالیاتی ادارے مسلمانوں کے پاس موجود 115 کھرب ڈالر سے زیادہ سے زیادہ حصہ وصول کرنے کیئے اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق پراڈکٹس متعارف کروانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بات ایرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک پیور ریسرچ سنٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آئندہ چند عشروں کے دوران دنیا بھرمیں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب رہے گا۔

اسلامی شرعی قوانین ، جوئے ، جسم فروشی ، شراب اور خنزیر کے گوشت سے متعلق کاروبار میں سرمایہ کاری کے ممنوع قرار دیتے ہیں لہٰذا مسلمان ان شعبوں میں سرمایہ کار یسے گریز کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں بی این پی پیریباس اور شروڈر انویسٹمنٹ منیجمنٹ جیسے اداروں نے اسلامی شرعی قوانین سے مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسلامی شرعی قوانین کے تحت قرضوں کے اجراء میں ایک سال کے دوران 18فیصد اضافہ دیکھا گیا اور رواں مالی سال ان قرضوں کا حجم گزشتہ سال کے 27.2ارب ڈالر کے مقابلہ میں بڑھ کر 35.6ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ملائشین انٹرنیشنل اسلامک فنانشل سنٹر کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 2015ء کے آخر تک گلوبل اسلامک ایسٹ منیجمنٹ انڈسٹری کا حجم 58ارب ڈالر تھا جو 2019ء تک بڑھ کر 77ارب ڈالر ہو جائیگا۔ ایک اندازے کے مطابق مسلمانوں کی ملکیتی دولت میں سے 95کھرب ڈالر اب بھی ایسے مالیاتی اداروں کے پاس موجود ہیں جہاں سرمایہ کاری شرعی اصولوں کے مطابق نہیں۔ اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے نتیجہ میں عالمی سطح پر اسلامک ایسٹ منیجمنٹ انڈسٹری کے حجم میں مزید تیزی سے اضافہ متوقع ہے ایشیائی ممالک میں موجود مالیاتی اداروں نے اس صورتحال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے پرائیویٹ ایکٹویٹی سکوک پراپرٹی حصص اور حصص میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اسلامی شرعی اصولوں پر پراڈیکٹس متعارف کروائی ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..