پاکستان ہر سال 5 سے 8 لاکھ ٹن آدم امریکا جاچان اور دیگر یورپی ممالک کو برآمد کرتا ہے مگر مارکیٹنگ نہ ہونے سے بڑی منڈیوں تک آم نہیں پہنچ پاتے،سکندرحیات بوسن

جمعہ 19 اگست 2016 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سال 5 سے 8 لاکھ ٹن آدم امریکا جاچان اور دیگر یورپی ممالک کو برآمد کرتا ہے مگر درست مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے کئی بڑی منڈیوں تک آم نہیں پہنچ پاتے۔وہ مصطفیٰ ایگریکلچر فارم کوٹری میں یو ایس ایڈ کی طرف سے منعقدہ مینگو گریڈرز کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے، امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی برائن ہیتھ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

سکندر حیات بوسن نے کہا کہ پاکستانی آم امریکا جاپان جنوبی کوریا یورپی یونین اور گلف برآمد کیا جاتا ہے مگر بہت سا ذخیرہ کیا گیا آم درست مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے بڑی منڈیوں تک نہیں پہنچ پاتا جس کی وجہ سے کاشتکار بھی آم برآمد کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیں صحیح منافع نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ کے سلسلے میں اہداف پر وسعت پزیری کی ضرورت ہے اس حوالے سے یو ایس ایڈ اور امریکی حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ آموں کی آموں کی برآمدات کے سلسلے میں مربوط نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے کاشتکار، مڈل مین اور ایکسپورٹر سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ آموں کی پیداوار زیادہ کرنے کے لئے زمینوں کو کیلشیم، کاربائیٹ کی صحیح مقدار مہیا کرنے کے لئے بھی یو ایس ایڈ اور اے یو ایس ایڈ مشترکہ طور پر کوششیں کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کراچی برائن ہیتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ پاکستان میں فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اور خصوصاً سندھ میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آ سکے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہایت معیاری آم پیدا ہوتے ہیں جن کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے مگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ان آموں کی قدر نہیں ہوتی، آموں کے سلسلے میں پرانے طریقے ہی اپنائے جا رہے ہیں جس سے کافی آم ضائع ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان بھر سے کئی کاشتکاروں اور ہاریوں کو امریکا بھیجا گیا ہے تاکہ انہیں نئے جدید طریقوں سے روشناس کرایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں عورتوں میں بیروزگاری خاتمے کرنے کے لئے بھی عزم سے کام کیا جا رہا ہے، یہ تقریب یو ایس ایڈ کی طرف سے منعقد کی گئی تھی تاکہ پاکستانی آموں کیلوں اور سبزیوں کی قومی اور بین الاقوامی ضرورتوں کو پورا کرنے اور ان کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..