ایل این جی ٹرمینل کمپنی نے 48 ہزار ڈالر یومیہ رعایت دینے کی کھلی پیشکش کر دی

ہفتہ 20 اگست 2016 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ایل این جی ٹرمینل کے پوری صلاحیت سے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور گیس صارفین کو ہونے والے نقصان سے بچنے کے لیے ٹرمینل کمپنی نے وزارت پیٹرولیم کو ماہانہ 14 کروڑ روپے (14لاکھ ڈالرز)سے زائد رعایت دینے کی پیشکش کردی۔واضح رہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ایل این جی کی درآمد شروع کی تھی جس کے بعد سے پورٹ قاسم پر قائم ٹرمینل کے ذریعے ایل این جی کی سپلائی جاری ہے، لیکن ایل این جی ٹرمینل کو پوری صلاحیت کے مطابق استعمال نہ ہونے کے باعث حکومت اور گیس صارفین کو یومیہ 48 ہزار ڈالر (50لاکھ )روپے نقصان ہورہا ہے۔

سوئی سدرن کمپنی کے حکام کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کمپنی نے وزارت پیٹرولیم کو خط لکھ 48 ہزار ڈالر یومیہ رعایت دینے کی کھلی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کو تجویز دی گئی ہے کہ 40 کروڑ کی بجائے 60 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ٹرمینل سے حاصل کی جائے۔60 کروڑ کیوبک فٹ گیس یومیہ استعمال کرنے پر ٹرمینل چارجز 48 ہزار ڈالر یومیہ کم ہوجائیں گے اور یوں پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر(2کروڑ85لاکھ روپے )کی بجائے صرف 2 لاکھ 24 ہزار ڈالر(2کروڑ34 لاکھ روہے یومیہ ادا کرنا پڑیں گے۔

اس اقدام سے آر ایل این جی کے دام بھی کم ہوجائیں گے جس سے بجلی اور کھاد سستی پیدا ہوسکے گی۔دوسری جانب ٹرمینل پوری صلاحیت کے مطابق استعمال کرکے گزشتہ 8 ماہ میں 1 ارب روپے سے زائد کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ