ایس ای سی پی نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے نئے اصول متعارف کروا دیئے

پیر 22 اگست 2016 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) شفاف اور ذمہ دارانہ کاروبار کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے نان لسٹڈ کمپنیوں کیلئے نئے اصول جاری کئے ہیں۔ ایس ای سی پی کے متعارف کردہ اصول کاروباری شعبہ کو بہترین بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نان لسٹڈ کمپنیوں کیلئے کاروباری شعبے کے نظام میں تبدیلی کا باعث ہوں گے۔

یہ اصول رضاکارانہ راہنمائی فراہم کرتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی ایسی ساٹھ ہزار سے زائد کمپنیوں کواندرونی اور بیرونی اصلاح کے لئے نظم و نسق کی ایک ٹُول کِٹ فراہم کرتے ہیں۔ ان اصولوں کا مقصد کمپنیوں کے لئے بہتر فریم ورک فراہم کرتے ہوئے کاروباری طریق کار میں بہتری لانا ہے۔ ان اصولوں کا نفاذ ایس ای سی پی کے کاروباری شعبے کے فروغ اور ترقی کے لئے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان اصولوں کے اطلاق سے کاروباری شعبے کو زیادہ بہتر انداز میں منضبط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس ضمن میں ایس ای سی پی کے تیار کردہ مسودہ پر بین الاقوامی مالیات کارپوریشن نے قیمتی آرا سے نوازا جس کی بدولت بین الاقوامی طور طریقوں سے ہم آہنگ اصول وضع کرنے میں کافی مدد ملی۔ بین الاقوامی مالیات کارپوریشن اور سنٹر برائے بین الاقوامی نجی کاروبار نے ایسے راہنما اصولوں کے حوالے سے شعبہ کے ماہرین سے بھی رائے حاصل کی ساتھ ہی مارکیٹ کے شرکائے کار کی گول میز کانفرنسوں کا بھی انعقاد کیا تا کہ بہترین مسودہ تیار کیا جا سکے۔

یہ گول میز کانفرنسیں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں منعقد کی گئیں جن میں شعبہِ قانون، حسابات، آڈٹ، مالیات، کاروبار، نظم و نسق کی منصوبہ بندی اور اہلِ علم و دانش نے شرکت کی۔ ایس ای سی پی، بین الاقوامی مالیات کارپوریشن اور سنٹر برائے بین الاقوامی نجی کاروبار کے ماہرین نے گول میز کانفرنسوں کے شرکا کو کاروباری نظم و نسق کے تازہ ترین مسائل اور خاص طور پر اس حوالے سے بین الاقوامی قواعد اور اصولوں سے آگاہ کیا۔

پاکستان میں نان لسٹڈ کمپنیوں پر لاگو ہونے والے یہ اصول دو حصوں پر مشتمل ہیں۔ حصہ اوّل کے اصولوں کا اطلاق ما سوائے چھوٹے حجم کی کمپنیوں پر ہوتا ہے، جب کہ حصہ دوم کے اصول پبلک انٹرسٹ اور بڑے حجم کی کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ اصولوں کا ان پبلک سیکٹر کمپنیوں پر اطلاق نہیں ہوتا جو پبلک سیکٹر کمپنیاں (کاروباری نظم و نسق) قواعد 2013 کے تحت منضبط کی جاتی ہیں۔

حصہ اول تشکیلی دستاویزات، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ان کے اجلاس، بورڈ ممبران کے معاوضوں، داخلی کنٹرول کے نظام، بورڈ کے لئے تربیت کی فراہمی اور عمومی اجلاسوں کا احاطہ کرتا ہے۔ جب کہ حصہ دوم کے اصولوں کے ذریعے کاروباری نظم و نسق کو بہتر کرنے کے اقدامات جو پبلک انٹرسٹ اور بڑے حجم کی کمپنیوں سے متعلقہ ہیں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ان کمپنیوں کے لئے بطورِ خاص معاون ثابت ہوں گے جو مستقبل میں لسٹڈ کمپنیاں بننا چاہیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز