پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے20کلو آٹے کی قیمتو ں میں 20روپے اضافہ کر دیا

پیر 5 ستمبر 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء ) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے20کلو آٹے کی قیمتو ں میں 20روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پرچون سطح پر 20کلوگرام کا آٹا تھیلا 700روپے کی بجائے 720روپے کا فروخت کیا جائے گا ،10کلو آٹا تھلا کی قیمت 365روپے سے بڑھ کر 375روپے اور 84کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 50روپے کے اضافے سے3450 روپے ہو گئی ہے یہ فیصلہ گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1270روپے سے بڑھ کر 1310روپے ہوگئی ہے ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور سابق چئیرمین میاں ریاض کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی کمی کے باعث محکمہ خوراک پنجاب سے رجوع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں محکمہ خوراک پنجاب نے اگر بروقت ملوں کو گندم ایشو نہ کی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن آٹے کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی مشاورت کے بغیر کیا ہے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور سابق چیئرمین میاں ریاض نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے 20کلو آٹا تھیلا کی نوٹیفائڈ قیمت 770روپے مقرر کی ہے ا س کے مطابق ابھی موجودہ قیمتیں نوٹیفائڈ قیمت سے کم ہے اس لئے فوری طورپر ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء شروع کرے تاکہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی