تاجروں اور صنعت کاروں کی ایک بڑی تعداد بزنس مین فرنٹ گروپ کے ساتھ مل کر اپوزیشن کو مزیدمضبوط کرے گی‘راجہ حسن اختر

بزنس مین فرنٹ گروپ کامیاب ہو کر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کی طرف پوری تن دھی سے توجہ دیں گے

بدھ 7 ستمبر 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لاہور بزنس مین فرنٹ گروپ کے صدر راجہ حسن اختر نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پرکہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کی ایک بڑی تعداد بزنس مین فرنٹ گروپ کے ساتھ مل کر اپوزیشن کو مزیدمضبوط کرے گی۔ ہماراگروپ مارکیٹوں میں اپنے سپوٹرز سے مکمل رابطے میں ہے اور الیکشن کمپین کا با عدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

بہت جلد اپوزیشن کے ساتھ مِل کر لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کا بھرپور دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین فرنٹ گروپ کامیاب ہو کر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کی طرف پوری تن دھی سے توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس میں تھرؤ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بزنس مین فرنٹ گروپ پاکستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی خدمت کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندر دراڑیں ڈالنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ لاہور چیمبر میں تمام اپوزیشن گروپ مل کر مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر میں مورثی سیاست کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جائیگا۔ ہمارا گروپ پچھلے دس سال سے جدوجہد کر رہا ہے اور پاکستان کی تجارت اور صنعت کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرتا رہے گا۔ راجہ حسن اختر نے کہاکہ حکمران اتحاد اپوزیشن گروپس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے،اسی طرح ان سے ہاتھ ملانے والے بھی موقع پرست لوگ ہیں اقتدار کی خاطر اس اتحاد کی گود میں جا گرے ہیں جن کے خلاف چند سال پہلے انہوں نے جدوجہد شروع کی تھی اور چیمبر فار آل کا نعرہ لگایا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی