انڈسٹری کو کیروسین آئل کی سپلائی بند نہ کی جائے‘ لاہور چیمبر

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کو کیروسین آئل کی سپلائی جاری رکھے

جمعہ 9 ستمبر 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پر زور دیا ہے کہ انڈسٹری کو کیروسین آئل کی سپلائی جاری رکھے کیونکہ بندش کی وجہ سے اْن صنعتوں کو شدید نقصان ہورہا ہے جن میں یہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مطالبہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر ، آئل ڈسٹری بیوشن کمپنیز اور انڈسٹری کے نمائندوں پر مشتمل وفد کے درمیان لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر پیش کیا گیا۔

سید سہیل ہاشمی، ارسلان بشیر، اکرم نواز، رانا تنویر اور شیخ اقبال نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کو آگاہ کیا کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے انڈسٹری کو کیروسین کی سپلائی بند کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ سبسڈائزڈ آئٹم ہے جس کی انڈسٹری کو کمرشل بنیادوں پر سپلائی کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ انڈسٹری کیروسین آئل کا متبادل استعمال کرے۔

الماس حیدر نے کہا کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل زمینی حقائق کو مدنظر رکھے اور انڈسٹری کو کیروسین آئل کی سپلائی بند نہ کرے کیونکہ اس کا متبادل دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان صنعتوں میں کیروسین آئل استعمال ہورہا ہے اْن کے پلانٹس کیروسین آئل کے لیے ہی ڈیزآئن کیے گئے ہیں، اگر ان کا ڈیزائن تبدیل کیا جاتا ہے تو نہ صرف اس پر بہت سا وقت صرف ہوگا بلکہ بھاری سرمایہ کاری بھی برباد ہوجائے گی۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کو کیروسین آئل کی سپلائی جاری رکھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب