مینوفیکچرنگ سیکٹرکی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کے شعبہ کا حصہ تین سال سے جامد ہیـ، آٹو پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں ترغیبات کے باوجودمعیشت کے اہم شعبے مینوفیکچرنگ سیکٹرکی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی ہے اسلئے مزید اقدامات کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ گزشتہ تین سال سے 3.16 فیصد ہے جس میں اضافہ نہیں کیا جا سکا ہے جسکی وجہ توانائی بحران، امن وامان کی صورتحال ،ٹیکس پالیسیاں اوربعض مبہم قوانین ہیں۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی زرائع کے مطابق گزشتہ تین سال میں ملک میں ایک سو چوبیس لارج سکیل مینوفیکچرنگ یونٹ لگائے گئے ہیں مگر اسکے باوجود جی ڈی پی میں اسکا حصہ نہ بڑھنا حیرت انگیز ہے جبکہ یہ شعبہ گزشتہ تین سال سے بڑھوتری کا ہدف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال اور حکومت کی جانب سے صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مبرا قرار دینے کے فیصلے سے اس اہم شعبہ پر مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں۔

مرکزی بینک نے بھی اس شعبہ کیلئے شرح سود 9.5 فیصد سے کم کر کے 5.75 فیصد کر دی ہے جس سے کارخانہ دار سستا قرضہ حاصل کر سکیں گے جس سے پیداوار اور روزگار میں اضافہ کے علاوہ نئے یونٹ بھی لگائے جا سکیں گے جو صنعتی پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔صنعتی پھیلاؤ سے برامدات، محاصل اور روزگار کی صورتحال بہتر ہو گی جو ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقی کنسٹرکشن اور اسکے بعد بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانچ سالہ آٹو پالیسی کے مثبت اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں جنھیں ضائع نہ ہونے دیا جائے بلکہ بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ دنیا کی بڑی اقتصادی قوتیں وہی ہیں جو مینوفیکچرنگ کے شعبہ پر حاوی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی