آنے والے دن مہاجروں کیلئے کٹھن ثابت ہوں گے،ڈاکٹر سلیم حیدر

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آنے والے دن مہاجروں کیلئے انتہائی کٹھن اور سخت ہیں۔ کیونکہ ایک طرف مہاجر قیادت کے نام پر بہروپئے اور موقع پرست سامنے ہیں دوسری طرف حکومت اور مہاجر دشمن قوتیں مہاجروں کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہیں۔ اس لئے مہاجر اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح اور غلط میں تمیز کریں۔

وہ عیدالاضحی پر ملاقات کیلئے آنے والے دانشوروں ، عمائدین شہر اور کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ 30 سال مہاجر سیاست شخصیت پرستی کے گرد گھومتی رہی اور اب پھر اسی طرف صورتحال کو لے جایا جارہا ہے۔ کل تک جو مہاجروں کی تباہی کے ذمہ دار تھے آج انہیں ہیرو اور مہاجروں کا نجات دہندہ بناکر پیش کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

مہاجر بار بار ایک ہی سوراخ سے ڈسے جارہے ہیں ۔

اب انہیں صحیح اور غلط میں تمیز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر اتحاد تحریک مہاجر حقوق کی بانی جماعت ہے اور ہمارے الطاف حسین سے اختلافات اصولوں کی بنیاد پر ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مہاجر پاکستان کی سب سے وفادار قومیت ہے اور ہماری محب وطنی غیر مشروط ہے۔ چند عناصر کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جانی چاہئے اس لئے کہ قوم کبھی غدار نہیں ہوتی اس میں موجود کچھ لوگ غداری کے مرتکب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج بھی مہاجر اتحاد تحریک اپنے اسی نظریئے اور اصولوں پر کاربند ہے اور ہم نے ان حالات کی نشاندہی برسوں پہلے گلی گلی، محلے محلے جاکر کی تھی۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مہاجروں کی بقاء اور ان کی تعمیروترقی کا منصوبہ صرف اور صرف مہاجر اتحاد تحریک کے پاس ہے۔ باقی جو عناصر مہاجروں کو ایک بار پھر سبز باغ دکھارہے ہیں انہیں سوائے ناکامی اور رسوائی کے کچھ نہیں ملے گا۔ اور وہ کچھ ہی عرصے کے بعد اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ایسے ہی فرار ہوجائیں گے جیسے ان کے پیش رو فرار ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز