کسی رکن پارلیمنٹ کی عزت ملکی وقارسے زیادہ مقدم نہیں ـ،خواجہ اظہار الحسن کی جبری رہائی سے نیشنل ایکشن پلان متاثرہوگا،مرکزی رہنماسنی تحریکشاداب رضانقشبندی کابیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:42

اسلام آباد/راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد سیاسی دباؤپررہائی پراپنے شدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی رکن پارلیمنٹ کی عزت ملکی وقارسے زیادہ مقدم نہیں ہو سکتی،بھارتی خفیہ ایجنسیــ’’ را‘‘ کے سہولت کاروں کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،سیاسی قوتوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام میں مداخلت سمجھ سے بالاتر ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار خواجہ اظہار الحسن کو تحفظ دیکرملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالاگیا ،ایم کیو ایم کو سیاسی پناہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،قانون وانصاف کے ساتھ حکومتی سرپرستی میں کھلواڑ کیاجارہاہے ،پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی رہا ئی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مفلوج کرنے کی کو شش کی گئی ،خواجہ اظہار الحسن کی جبری رہائی سے سیاسی پنڈتوں نے قومی ایکشن پلان کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش کی،ایس ایس پی ملیر کو سیاسی طور پر معطل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلا ف پنجاب میں رینجرز آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پنجا ب میں چھپے دہشتگرد خواہ کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان سے کسی بھی طرح کی نرمی نہیں ہونی چاہئے،پاک افواج اور پولیس کا مورال ڈاؤن کرنے والے کسی صورت پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے، جب تک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک نہیں کیاجاتاملک میں پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی