یونائیٹڈ بزنس گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل تیزی کے ساتھ جاری

ایس ایم منیر کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کے باعث معروف تاجر رہنما غلام ہاشم نورانی نے بھی یونائیٹڈ بزنس گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پیر 19 ستمبر 2016 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔گروپ کے سرپرست ایس ایم منیر کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کے باعث معروف تاجر رہنما غلام ہاشم نورانی نے بھی یونائیٹڈ بزنس گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ۔غلام ہاشم نورانی کے استعفیٰ کے بعد گزشتہ چند دنوں کے دوران یوبی جی کو الوداع کہنے والے رہنماؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف تاجر رہنما غلام ہاشم نورانی نے یونائیٹڈ بزنس گروپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔غلام ہاشم نورانی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یونائیٹڈ بزنس گروپ سے بڑی توقعات وابستہ تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ یوبی جی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا تاہم ہماری یہ توقعات پوری نہیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ دراصل ’’ون مین شو‘‘ ہے اور وہاں مشاورت کے ساتھ فیصلوں کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ہے ۔فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی ایف پی سی سی آئی کے صدر کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کا یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ چلنا ناممکن ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے یوبی جی علیحدگی کافیصلہ کیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..