ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 128 فیصد کمی

اتوار 25 ستمبر 2016 17:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) رواں مالی سال 17-2016 کے ابتدائی دو مہینوں میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 128 فیصد کمی واقع ہوئی۔جولائی اور اگست کے مہینوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔اس عرصے میں چین سے ہونیوالی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بھی کم ہوا اور محض 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 17-2016 کے آغاز کے ساتھ ہی بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 16-2015 میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد اضافے کے بعد اس کا حجم 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ مالی سال میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی بڑی وجہ چینی انویسٹمنٹ تھی جس میں سالانہ بنیادوں پر 130 فیصد یعنی 59کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس سال مجوعی بیرونی سرمایہ کاری میں چین ک حصہ 47 فیصد تھا۔

رواں مالی سال شروع ہی سے پاکستانی معیشت کے لیے مثبت ثابت نہیں ہورہا کیوں کہ پاکستان کا چین پر انحصار بڑھتا جارہا ہے جبکہ چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی پریشان کن طور پر بڑھتا جارہا ہے اور غیر سرکاری درآمدات کا حجم بھی اربوں ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔معیشت کے مجموعی حجم کے اعتبار سے آمد زر میں تیزی سے ہونیو الی کمی، تیل پیدا کرنے والے ممالک میں بڑے پیمانے پر ملازمتوں سے برطرفیوں اور ملکی برآمدات میں کمی کے باوجود حکومت نے اب تک اس پریشان کن صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی۔

پاکستان اپنے تجارتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر بیرون ملک سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر پر انحصار کرتا ہے جس کا حجم مالی سال 16-2015 میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ رہا تھا۔رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کا حجم 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس منفی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا۔پاکستان میں فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ بھی 14 فیصد کمی کے بعد 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔جولائی تا اگست 2016 کے دوران سب سے زیادہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری امریکا سے (2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)، متحدہ عرب امارات سے (2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر)، ناروے سے (2 کروڑ ڈالر) اور برطانیہ سے (ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر) ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..