فیصل آباد،کسانوں کوزرعی مشوروں و تکنیکی رہنمائی کی فراہمی میں آسانی کے لئے ضلعی محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو 151 ہیوی ڈیوٹی موٹر سائیکلز فراہم کی گئی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کسانوں کو ان کی دہلیز پر زرعی مشوروں و تکنیکی رہنمائی کی فراہمی میں آسانی کے لئے ضلعی محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو 151 ہیوی ڈیوٹی موٹر سائیکلز فراہم کی گئی ہیں اس سلسلے میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی لائبریری ہال میں منعقد ہوئی ۔

ڈی سی او سلمان غنی ‘ ارکان صوبائی اسمبلی حاجی خالد سعید اور نعیم الله گل نے فیلڈ سٹاف میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیں ۔ ای ڈی او زراعت چوہدری عبدالحمید ‘ ڈی او زراعت شبیر افضل وڑائچ اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈی سی او سلمان غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلز کی فراہمی کے اس اقدام سے نہ صرف فیلڈ سٹاف کے لئے سفر کی آسانیاں پیدا ہونگی بلکہ کسانوں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی بروقت پہنچانے میں بھی مدد ملے گی جس کی بدولت زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موٹر سائیکلز کو اصل مقاصد کے لئے بروئے کار لانے اور اسکی بہتر دیکھ بھال کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سٹاف کو اس سہولت کی پائیداری کے لئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔ ارکان صوبائی اسمبلی حاجی خالد سعید اور نعیم الله گل نے زرعی شعبے کے استحکام کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے زرعی پیکج کی بدولت کسان اور ملک خوشحال ہو گا ۔

انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہیوی ڈیوٹی موٹر سائیکل کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آسانی سے محکمانہ کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ ان موٹر سائیکلز کے اپریشنل اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی جبکہ فیلڈ سٹاف کا شتکاروں کے پاس پہنچ کر اسے زمین کے تجزیہ ‘ کھادوں کے استعمال ‘ فصل کی دیکھ بھال کے اس سلسلے میں پہلے سے بہتر انداز میں مشاورتی خدمات فراہم کر سکے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز