لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کا حتمی راؤنڈ ہمارا گروپ پیاف کامیاب ہو کر ایف پی سی سی آئی میں دسمبر میں ہونے والے الیکشن بھی یو بی جی کی کامیابی کی مخالفین کو نوید سنادے گا، چیئرمین افتخار علی ملک

پیر 26 ستمبر 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ منگل کو ہونیوالا لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کا حتمی راؤنڈ ہمارا گروپ پیاف فاؤنڈر الائنس کامیاب ہو کر ایف پی سی سی آئی میں دسمبر میں ہونے والے الیکشن بھی یو بی جی کی کامیابی کی مخالفین کو نوید سنادے گا، نئی صنعتوں کے قیام سمیت موثر ومضبوط برانڈنگ ومارکیٹنگ سے آنیوالے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمیں نوجوان نسل کو آگے لانا ہوگا تاکہ وہ چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا مثبت اور اہم کردار ادا کرسکیں ۔

پیر کو تجارتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ذریعہ ہمارایونائٹیڈ بزنس گروپ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت کررہا ہے اور ایس ایم منیر کے ساتھ ملکرہم نے دوسال کے دوران فیڈریشن چیمبر کوایک بار پھربزنس کمیونٹی کا سب سے عظیم اثاثہ بنادیا ہے، ہم شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ خدمت اور جدوجہد کاصلہ اللہ نے ہمیں دیا ہے اور ہم آئندہ بھی چور دروازوں سے آنے والوں کا راستہ روک کر جمہوریت کے ذریعہ اپنے مخالفین کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ،ہم نے تجارتی سیاست کو کرپشن سے پاک کیا اور نوجوان نسل کو مستقبل کا لیڈر بنانے کا عزم کیا ہے، ملک میں روزگار کی فراہمی ،غربت کے خاتمے اور مہنگائی میں کمی لانا انتہائی ضروری ہے اور یہ تب ہی ممکن ہو گا کہ جب ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور ہماری صنعتیں بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور ہماری تیار کی گئی اشیاء کوترقی ملے۔افتخار ملک نے کہا کہ جمہوریت کی پیداوار ہیں اس لئے یو بی جی سے جانے والوں کی پرواہ نہیں کرتے، یونائٹیڈ بزنس گروپ ایک ہراول دستہ ہے جس میں بے شمار نئے لوگ شامل ہورہے ہیں،ہمیں چاہیئے کہ یو بی جی جیسے مضبوط گلدستہ کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں، دفتروں میں بیٹھ کر الیکشن نہیں ہوتے ،زندگی کے اہم سال مشن کے طور پر لگانے پڑتے ہیں،ہم نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی اور نہ ہی ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آئے ہیں بلکہ ہم یو بی جی میں میمن،اردو،پنجاب ،سندھی ،پختون،بلوچ سب کو ساتھ لے کرچلے ہیں اور آئندہ بھی ہم متحد رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کا ہیڈ کوارٹر ہے، اس کی باعزت حفاظت کی جائے،گروپ بندیاں نہ کریں بلکہ سینئر تاجررہنما ایک میز پر بیٹھ کرغلط فہمیوں کو دور کریں،یو بی جی کے کارکنان شیر ہیں وہ اپنی طاقت کو ضائع نہ کریں،آنے والی قیادت کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی میں بھیجیں تاکہ فیڈریشن کو مضبوط کیا جائے، ان نوجوانوں کومستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں،فیڈریشن کو درست راہ پر گامزن کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والے مخالفین سیاسی گٹھڑی کو نہ کھولیں ورنہ انکے لئے بہت سے مسائل پیدا ہوجائیں گے لہٰذااس گٹھڑی سمجھداری کے ساتھ بند رہنے دیا جائے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک بھر سے جن چیمبرزآف کامرس اور ٹریڈ باڈیز کے نتائج آرہے ہیں وہ سب ہماری فیور میں ہیں ، گجرات،سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا ،ملتان،اوکاڑہ،گوجرانوالہ،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ،ملتان،سکھر،حیدرآباد،میرپورخاص سمیت تمام شہروں کے چیمبرزاورٹریڈ باڈیز میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کو بالادستی حاصل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

آزاد اورغیر جانبدار  صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے،  آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

ملک سے  پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

سیلز ٹیکس  کے ذریعے  وصولیوں میں  جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کااضافہ

سیلز ٹیکس کے ذریعے وصولیوں میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کااضافہ

پاکستانی بینکوں کے منافع می  9 ماہ  کے دوران   21 فیصد  اضافہ

پاکستانی بینکوں کے منافع می 9 ماہ کے دوران 21 فیصد اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ