موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کی بھرمار غیر انسانی سلوک ہے ،سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ

منگل 27 ستمبر 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرزڈاکٹر کریم خواجہ، انجینئر گیان چند اور عاجز دھامرہ نے موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کی بھرمار کو غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون آج کے دور میں غریب اور امیر سب کی یکساں ضرورت ہے اور اب یہ کوئی عیاشی کا سامان نہیں رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں کروڑوں موبائل فون صارفین میں سے جن کی تعداد 80 فیصد غریب عوام کی ہے کو ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام سے عام معافی دی جائے۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمراں حکومت موبائل فون کے غریب صارفین سے لگ بھگ 30 فیصد ہر مرتبہ نیا کارڈ لوڈ کرنے پر ٹیکس کی صورت میں کاٹ لیتی ہے جبکہ موبائل فون کمپنیاں بھی صارفین کے اکاؤنٹ میں ڈاکہ ڈال رہی ہیں اس کی مثال یوں ہے کہ موبائل فون کمپنیاں ہر کال پر خاموشی سے 15پیسے صارف کے اکاؤنٹ سے کاٹ لیتی ہیں جبکہ کال ریٹ الگ سے چارج کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین سے اربوں روپے ٹیکس وصول کئے جانے کے باوجود موبائل فون صارفین کو نیشنل ٹیکس نمبر جاری نہیں کیا جاتا لہذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ موبائل صارفین سے وصول کئے جانے والا بھاری بھرکم ٹیکس” محصولات“ کے کھاتے کے بجائے کسی دوسرے کھاتے میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ موبائل فون کمپنیوں کو کال ریٹ کے علاوہ فی کال 15پیسے ڈاکہ مارنے سے روکا جائے اور صارفین کو ان کی رقم واپس دلوائی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل فون صارف کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے اور بیش قیمت موبائل فون پر ٹیکس وصول کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی