کوئٹہ کسٹم کے عملے نے تحویل میں لی گئی 20 نان کسٹم نے پیڈ گاڑیوں میں سے متعدد گاڑیاں کاغذات مکمل ہونے کی بناء پر مالکان کے حوالے کر دی، امان اللہ خان ترین

جمعرات 29 ستمبر 2016 19:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو امان اللہ خان ترین نے کہا ہے کہ کوئٹہ کسٹم کے عملے نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر کوئٹہ کے شورومز پر گزشتہ دنوں چھاپوں کے دوران 20 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی تھی جن میں سے متعدد گاڑیاں کاغذات مکمل ہونے کی بناء پر مالکان کے حوالے کر دی گئیں جبکہ تقریبا16 گاڑیاں تحویل میں لی گئی جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے 2015-16 میں600 سے زائد گاڑیاں قبضے میں لی ہے اس سال اس ہدف کو عبور کرینگے اور اگلے ہفتے کوئٹہ کے مختلف علاقوں، شہباز ٹاؤن، جناح ٹاؤن، سریاب روڈ، ائیر پورٹ روڈ، فاطمہ جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں قائم شورومز پر چھاپے مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیں گے اس کا رروائی میں فرنٹیئر کور ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، اسپیشل مجسٹریٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت اور تعاون بھی ہمارے ساتھ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سپریٹنڈنٹ مقصود احمد درانی مختلف انسپکٹرز حیات اللہ خان درانی، شہزادہ عامر، چوہدری محمد شفیق، محمد شاہین ، جمیل کاکڑ، فدا اور اسد سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا امان اللہ خان ترین کا کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے دہشت گردی میں استعمال ہو نے کے خدشات موجود ہیں ، غیرقانونی گاڑیاں فروخت کرنے والے شورومز کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ملک بھر میں کی طرح بلوچستان سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں چلنے اور شوروموں پر فروخت ہونیوالی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی کی جائے تاکہ یہ گاڑیاں کسی بھی دہشتگردی سمیت ناخوشگوار واقعہ میں استعمال نہ ہو اور کسی بھی واقعہ کے بعد اس طرح کی گاڑیوں کی تلاش اور چھان بین کیلئے کسی بھی ادارے کے پاس کوئی اعداد ودشمار اور ان کے شواہد موجود نہیں تقریباً ایک مال قبل کوئٹہ میں شوروموں پر کا رروائی کے دوران تقریباً20 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئی تھی جن کی چھان بین کے بعد تقریبا4 پانچ گاڑیاں کاغذات مکمل ہونے کے بعد مالکان کے حوالے کر دی گئی اور باقی کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کسٹم حکام نے قبضے میں لے لی تھی اب ایک بار پھر شورومز پر چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ شورومز مالکان جلد از جلد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹم کے حوالے کردیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ نے6 سو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر نیلام کردی تھیں جن سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا ہمارا اس سال 600 گاڑیوں سے زائد گاڑیاں پکڑنے کا ہدف ہے اس میں ہمیں عوام میڈیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون در کا رہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسٹم ، ایف سی، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کوششوں کی بدولت بلوچستان کے غیر معروف سرحدی گزرگاہوں سے منظم سمگلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور کچے اور خفیہ راستوں سے تھوڑی بہت سمگلنگ ہو رہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کسٹم ایکٹ کے تحت کسٹم حکام کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت سے زائد کے سمگلنگ کے سامان کی اطلاع ہو کے وہ سامان گودام، شورومز پر نان کسٹم پیڈ گاڑی کی موجودگی پر ہم بغیر کسی وارنٹ کے کارروائی کر سکتے ہیں کیونکہ کسٹم ایکٹ کے تحت شق نمبر162-163 کے تحت مجسٹریٹ کے اختیار حاصل ہے اورنان کسٹم پیڈ گاڑی جس شخص سے تحویل میں لے جاتی ہے اس شخص کو عدالت سے 3 سال کی سزا ہو سکتی ہے ہم کسٹم ایکٹ کے تحت کا رروائیاں کر رہے ہیں اور کر تے رہیں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے کہ زائرین کی بسوں کے ذریعے سمگلنگ ہو رہی تھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر کا رروائی کر کے سامان قبضے میں لیا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے راستے میں ان گاڑیوں کو نہیں روکتے اب تفتان کراس کے مقام پر گزشتہ دنوں بھی تین بسوں کو قبضے میں لے کر ان سے سامان تحویل میں لیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان