اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بتیسواں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران سے ان کے عہدوں کاحلف لیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف نے نومنتخب عہدیداران سے اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید نے ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا۔

خالد اقبال ملک نے سال برائے 2016-17کیلئے بطور صدر، خالد مالک نے بطور سینئر نائب صدر اور طاہر ایوب نے بطور نائب صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے عہدوں کا حلف کیا۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر خالد اقبال ملک نے فاؤنڈر گروپ کے اراکین اور چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا کیا اور انہیں چیمبر کی صدارت کے لئے بلا مقابلہ منتخب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش اہم مسائل کو حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں سے روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا تا کہ مسائل کا موثر حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تاجروصنعتکاری برادری کی مشاورت سے چیمبر کی ممبرشپ کو بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ کیلئے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کی مزید ترقی اور تاجر برادری کی بہتری کیلئے بہت سی سرگرمیوں پر کام کیا جائیگا ۔ سبکدوش ہونے والے صدر عاطف اکرام شیخ نے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہا ر کیا کہ وہ چیمبر کو مزید فعال بنانے اور تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اپنے دور کی نمایاں سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی ٹیم ان کے مثبت کاموں کو مزید آگے بڑھائے گی۔ فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید نے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال میں لائیں گے۔

انہوں نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کی خدمات کو بھی سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں اور اس بات کی پوری کوشش کی جاتی ہے کہ بہترین صلاحیت والے افراد کو چیمبر کی قیادت سونپی جائے۔ انہوں نے چیمبر کے الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے کیونکہ متحد ہو کر ہی وہ اپنے مفادات کا بہتر تحفظ کر سکتے ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں تمام نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کومبارک باد پیش کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کی تاجر برادری کے مفادات کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں فیڈریشن اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ چیمبر کے نو منتخب سینئر نائب صدر خالد ملک اور نائب صدر طاہر ایوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاؤنڈر گروپ کے اراکین اور چیمبر کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے بہتر حل کیلئے مفید کردارا ادا کریں گے۔

سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران اور مجلس انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین