روئی کے بھا وٴمیں فی من 150 تا 200 روپے کی کمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) روئی کے بھا وٴمیں فی من 150 تا 200 روپے کی کمی کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات میں سرد بازاری کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر کی زبوں حالی کا شکارہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا میں مندی کا رجحان رہا روئی کے بھا میں مجموعی طور پر فی من 150 تا 200 روپے کی کمی واقع ہوئی گو کے کپاس کی فصل کم ہونے کے رپورٹ کے باعث ٹیکسٹائل و اسپننگ ملوں نے خریداری بڑھادی جس کے باعث کاروباری حجم بھڑ گیا لیکن پھٹی کی رسد میں اضافہ رہا کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ فی الحال جینینگ فیکٹریوں میں روزانہ کپاس کی تقریبا 75 ہزار گانٹھوں کی پھٹی کی آمد ہو رہی ہے جو 10 اکتوبر سے روزانہ ایک لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ پھٹی کی رسد جینینگ فیکٹریوں میں آنے کی توقع کی جارہی ہے اس سال ملک میں کپاس کی پیداوار تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے نسیم عثمان کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کا بھا بین الاقوامی کپاس منڈیوں کے زیر اثر اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں فی الحال نیویارک کاٹن مارکیٹ بھارت اور چین میں روئی کے بھا میں کمی کا رجحان ہے علاوہ ازیں مقامی کاٹن یارن ،ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھا میں زبردست مندی کا رجحان ہے نسیم عثمان کے مطابق آئندہ دنوں میں پھٹی کی رسد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے روئی کے بھا میں مزید گراوٹ آسکتی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ ملز کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاھئے فی الحال ملک کی جینیگ فیکٹریاں اور ٹیکسٹائل ملز نقصان کر رہے ہیں جبکہ پھٹی کے مناسب بھا ہونے کے سبب کپاس کے کاشت کاروں کو تسلی ہے خوصوصی طور پر ٹیکسٹائل اسپننگ ملز کی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سیبرآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ہفتہ کیدوران کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ فی من 150 روپے کی کمی کر کے اسپاٹ ریٹ فی من 6000 روپے کے بھا پر بند کیا صوبہ سندھ میں روئی کا بھا فی من 5900 تا 6150 روپے جبکہ پھٹی کا بھا فی 40 کلو 2800 تا 3150 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا فی من 6150 تا 6250 روپے جبکہ پھٹی کا بھا 2900 تا 3100 روپے رہا اسی نسبت سے بنولہ اور بنولہ کھل کے بھا میں بھی کمی واقع ہوئی

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی