پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بلندی کا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری،تاریخ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی

پیر 3 اکتوبر 2016 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاورباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیرکوکاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 41 ہزار کی حد کو عبور کیا جبکہ اختتام پر مارکیٹ 444 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

گذشتہ ہفتے پاک بھارت سرحدی کشیدیگی کے باوجود اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر اوسط یومیہ کاروباری حجم 52 کروڑ رہا جو گذشتہ کاروباری ہفتے سے 27 فیصد کم ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ممبران پارلیمان کے ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کا بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہونے سے بھی سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس کیعلاوہ چین کی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کا طویل مدتی سرمایا کار بننے میں دلچسپی کے اظہار سے بھی انویسٹرز کا شیئرز کی خریداری میں رحجان بڑھا۔ واضع رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اپنے 40 فیصد حصص بیچنے کے لیے غیر ملکی سرمایا کار کا انتخاب کر رہی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے شیئر بازار کے انڈیکس میں لگ بھگ 25 فیصد اضافے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا شمار خطے کی بہترین مارکیٹ میں ہونے لگا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار