کوئی بھی ملک حکومت اور تاجروں کے درمیان شراکت داری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا‘ لاہور چیمبر

ایک اہم سٹیک ہولڈرز ہونے کی حیثیت سے تاجر برادری کو تجارتی و معاشی پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے

پیر 3 اکتوبر 2016 20:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ ایک اہم سٹیک ہولڈرز ہونے کی حیثیت سے تاجر برادری کو تجارتی و معاشی پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی ملک حکومت اور تاجروں کے درمیان شراکت داری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجاہد مقصود ٹ کی سربراہی میں انجمن تاجران لاہور، میاں ایم اعجاز کی سربراہی میں آل پاکستان آٹو ایئر کنڈیشننگ ایسوسی ایشن اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرزاق ببر، خالد پرویز، زاہد مقصود بٹ، رضوان اختر شمسی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود معاشی چیلنجز کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تاجروں کو آن بورڈ نہیں لیا جاتا تب تک معاشی مسائل سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کپاس اور گندم پیدا کرنے والا چوتھا اور نواں بڑا ملک ہے جبکہ اس کے پاس سونے ، کاپر اور کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں جن کی مجموعی مالیت تین ٹریلین ڈالر ہے جو پاکستان کے جی ڈی پی سے 187گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے صرف دو فیصد ذخائر سے پچاس سال تک بیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

عبدالباسط نے کہا کہ توانائی کے بحران کا بہترین حل آبی ذخائر کی تعمیر ہے، حکومت کالاباغ ڈیم سمیت بڑے ڈیم فورا تعمیر کرے اور پائپ لائن میں موجود پراجیکٹس کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفد کے اراکین کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر مختلف مصنوعات کی ویلیوایشن میں بھاری اضافے، ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات اور کاروباری مقامات پر بلاوجہ چھاپوں کے معاملات متعلقہ فورمز پر اٹھارہا ہے۔

وفد کے سربراہ مجاہد مقصود بٹ نے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر کی نئی انتظامیہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے معاملات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی لاکر اور ٹیکسوں کے نظام کو آسان بناکر تاجرو ں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..