فیسکو ملازمین کو ادویات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء )فیسکو ایمپلائز پاور یونین (رجسٹرڈ) کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ فیسکو واپڈا فیصل آباد ہسپتال سے فیسکو ملازمین کو ادویات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ فیسکو ملازمین کو جو ادویات کی فراہم کی جاتی ہیں وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔

اگر کوئی ڈاکٹر مرض کی تشخیص کیلئے پانچ ادویات تجویز کرتا ہے تو واپڈا ہسپتا ل کے میڈیکل سٹور سے صرف ایک یا دو مہیا کی جاتی ہیں جبکہ بقیہ کی پرچی بنا کر ملازمین کو تھما دی جاتی ہے جس کے پیسوں کی واپسی کیلئے ملازمین کو کئی مہینے انتظار کرنا پڑتا ہے حالانکہ ملازمین ہر ماہ ایک معقول رقم اپنی تنخواہ سے میڈیکل کی سہولت مہیا کرنے کی مد میں کٹواتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین فیسکو ملازمین ادویات حاصل کرنے کیلئے ہسپتال کے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب ہسپتال انتظامیہ سے اس کی شکایت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ 20سال پہلے 500روپے ماہانہ کٹوتی تھی جو کہ میڈیکل الاؤنس کے برابر تھی ۔ اب میڈیکل الاؤنس 1600روپے ہو گیا ہے مگر میڈیکل سہولت کی کٹوتی 5سو روپے ہی ہے جبکہ ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

لہذا 5سو روپے فی کس کٹوتی سے تمام ملازمین کو ادویات فراہم کرنا نا ممکن ہے ۔ پاور یونین کے دیگر عہدیداران رانا وکیل، عبدالجبار، ابوذر رحمان، رانا قاسم ، خلیل نون، چوہدری خالد، سلیم اقبال ، مسعودسپرا ، شفیق بھٹی نے کہا کہ واپڈا ہسپتال کی جانب سے ملازمین کو مکمل ادویات کی فراہمی نہ کرنا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے جس کا فوری ازالہ اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی چیئرمین واپڈا اور چیف ایگزیکٹو فیسکور شید احمد اسلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ فیسکو ملازمین خصوصاً ریٹائرڈ ملازمین میڈیکل کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے