یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی

جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت بھی حیران کن طور پر 9 ارب روپے کم ہو گئی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء )یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران جہاں28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے وہیں مارکیٹ میں جائیداد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باوجود کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت میں بھی حیران کن طور پر 9 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دو سال قبل کارپوریشن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 61 ارب روپے تھی جو مالی سال 2015-16میں کم ہوکر 55ارب اور 2015-16 میں مزید کم ہو کر 52 ارب 12 کروڑ روپے رہ گئی ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق کارپوریشن کی جائیداد کی مالیت جو دو سال قبل ساڑھے 7 ارب روپے تھی اب کم ہو کر 4 ارب 13 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح کارپوریشن کے پاس نقد اور بینک بیلنس کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے، اسٹورز اسٹیشنری کی مالیت 10 ارب 29 کروڑ روپے ہے۔ٹریڈ میں اسٹاک کی مالیت 12 ارب 83 کروڑ روپے اور قلیل المدت ادائیگیوں کے لیے 4 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق دو سال قبل تک یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی مجموعی سیل 74 ارب روپے سالانہ تھی جو اب کم ہو کر 46 ارب روپے سالانہ رہ گئی ہے جبکہ کارپوریشن کا منافع بھی دو سال میں 3 ارب 78 کروڑ روپے کم ہوگیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی