فارن ایکس چینج ریگولیشن (ترمیمی)ایکٹ 2016 کے نفاذ سے بینک دولت پاکستان کے اختیارات میں اضافہ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) فارن ایکس چینج ریگولیشن (ترمیمی)ایکٹ 2016 کے نفاذ کے ذریعے زرمبادلہ کے کاروبار سے متعلق اسٹیٹ بینک کے ضوابطی اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے ذریعے فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ (ایف ای آر اے) 1947 میں کی جانے والی اہم تبدیلی نئے سیکشن23K کا اضافہ ہے، جس کے تحت اسٹیٹ بینک کو اپنے دائرہ کار میں آنے والے مجاز ڈیلروں(بینک)اور ایکس چینج کمپنیوں پر زرِ مبادلہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

مذکورہ سیکشن کے مطابق ادارے کا ہر ڈائریکٹر، منیجر، افسر، ایجنٹ وغیرہ، ایسی صورت میں خلاف ورزی کا مرتکب تصور کیا جائے گا جب خلاف ورزی کا ارتکاب اس کے علم میں ہو، یا اس کی مرضی شامل ہو، یا اس نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مطلوبہ احتیاط نہ کی ہو۔

(جاری ہے)

ماضی میں متعلقہ قانون کے نفاذ کے بعد مذکورہ ترمیم اس لیے ضروری سمجھی جا رہی تھی کہ زرمبادلہ کے کاروبار کی آزادانہ اجازت دے دی گئی تھی جس کے بعد اس میں خاطرخواہ اضافہ ہوا تھا۔

لہذا، بینکوں کی زرِ مبادلہ سرگرمیوں اور ایکس چینج کمپنیوں کے کاروبار کے موثر انضباط کے لیے اسٹیٹ بینک کو متعلقہ نفاذی اختیارات کی ضرورت تھی تاہم چونکہ مذکورہ اختیارات موجود نہ تھے چنانچہ جرمانے عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کے طویل عمل سے گزرنا پڑتا تھا۔ مزید برآں، مذکورہ ایکٹ کی کسی شق کی خلاف ورزی ہونے پر اسٹیٹ بینک کے پاس محض بینک یا ایکس چینج کمپنی کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار تھا، جو اکثر و بیشتر خلاف ورزی کے مقابلے میں زیادہ سخت اقدام ہوتا تھا۔

ایکٹ میں نئے سیکشن کے اضافے کے بعد، کسی حکم نامے سے متاثرہ شخص کو اسٹیٹ بینک کے متعلقہ ڈپٹی گورنر سے اپیل کرنے کا حق بھی تفویض کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف ای آر اے1947 کی مختلف دفعات میں دیگر متعلقہ ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت اسٹیٹ بینک کے دائرہ کار میں آنے والے اداروں کے علاوہ زرمبادلہ کے ضمن میں انفرادی خلاف ورزیوں کے مقدمات کے حوالے سے ٹریبونل اینڈ فارن ایکس چینج ایڈجوڈیکیشن کورٹ کا کردار واضح طور پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن