سی بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرتے ہوئے 187 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کیں

منگل 3 اکتوبر 2006 18:40

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2006ء )سی بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرتے ہوئے 187 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف ریونیو( سی بی آر) نے رواں مالی سال2006-07 کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کا ٹیکس ریونیو کا ہدف با آسانی حاصل کرلیا ہے ۔اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سینٹرل بورڈ آف ریونیوکو 187 ارب 40 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں ہو ئی ہیں۔

جو کہ ہد ف سے 11ارب 80کروڑ روپے زائد ہے سی بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ریونیو کا ہدف 176ارب20کروڑ مقر رکیا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ہونے والی ٹیکس وصولیوں سے بھی 23.2 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں سی بی آر کو 152ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں تھیں ۔

سی بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 66 ارب 32 کروڑ روپے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18ارب 13کروڑ روپے زائد ہیں گذشتہ سال اسی عرصے میں سی بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔ اس طرح اس سال 2006-07میں براہ راست ٹیکسوں کی وصولیوں میں 37.6 فیصد اضافہ ہوا۔

سی بی آر کو بلواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 121ارب6کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 103ارب87کروڑ روپے کے بلواسطہ ٹیکس موصول ہوئے تھے ۔ اس طرح بلواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 17ارب19کروڑ روپے کا اضافہ ہو اہے ۔سی بی آر کے حتمی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 75 ارب 60 کروڑ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل ہوئے جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ سی بی آر کے مطابق اسی عرصہ میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 16 ارب 40 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ 29 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اکٹھے ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب