غیر ملکی سرمایہ کاری میں 38فیصد کمی باعث تشویش ہے حکومت فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے٬ خالد اقبال ملک

منگل 18 اکتوبر 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 38فیصد کمی باعث تشویش ہے کیونکہ جولائی تا ستمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو کر 24کروڑ 90لاکھ ڈالر تک آ گئی ہے جبکہ پچھلے سال اس عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری40کروڑ ڈالر سے زائد تھی ۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس خطرناک رجحان کو روکنے اور کاروبار دوستانہ ماحول کے قیام کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہونے کے باجود پچھلے چند سال سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی کا رجحان ہے جو پالیس سازوں کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے لہذا ان حالات میں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے۔خالد اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان معیشت کو بہتر کرنے کیلئے زیادہ تر بیرونی قرضوں پر انحصار کر رہا ہے جو حوصلہ افزاء نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر انحصار کرنے کی بجائے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے اور برآمدات کے فروغ کیلئے نئی پالیسیاں بنائے جس سے معیشت کیلئے زیادہ فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے معیشت کی ترقی کی راہ میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی کیونکہ آنے والے وقتوں میں قرضوں کی ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ سے ملکی وسائل پر مزید بوجھ بڑھے گا جس سے معیشت کی ترقی متاثر ہو گی۔لہذا ان مشکلات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ملکی و غیر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار پالیسیاں بنائے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے حالیہ ڈوئنگ بزنس انڈیکس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ مزید کم ہو کر 189ممالک میں سی138نمبر پر آ گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں کاروباری اداروں کو کتنی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کاروبار سے متعلقہ پرانے قوانین پر فوری نظر ثانی کرے اور ان کو موجودہ دور کے نقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی کوشش کرے جس سے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز