حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ملکی کی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کام کیاہے٬ محمدزبیر

سی پیک ایک انقلابی پراجیکٹ ہے جس کے تحت نئے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے اور رزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہو ں گے ٬ مصدق ملک کاروباری برادری ٹیکس کے حوالے سے پالیسیوںکا مثبت جواب دے رہی ہے٬ ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ حکومتی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں٬ ہارون اختر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)وزیر مملکت اور چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیرنے کہاہے کہ2013میں ملکی معیشت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا٬ معیشت کی بہتری کے لیے٬ حکومت نے ان تین برسوں میں دن رات کام کیا اور بالآخر ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے ۔وہ ہفتہ کومقامی ہوٹل میں نٹ شیل فورم اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے زیر اہتمام پاکستان بزنس اینڈ اکنامک سمٹ میں خطاب کررہے تھے۔

ایک روزہ سمٹ میں اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کا اشتراک بھی شامل تھا۔ سمٹ کو وزارت پانی اور بجلی ٬ بورڈ آف انویسٹمنٹ ٬ پرائیویٹائزیشن کمیشن آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا تعاون بھی حاصل تھا۔

(جاری ہے)

سمٹ سے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک ٬ وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیوسینیٹر ہارون اختر٬ نٹ شیل فورم کے بانی سی ای او امحمد اظفر احسن اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

محمدزبیرنے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس وقت خطے کی بہترین اسٹاک ایکسچینج ہے۔ اس صورتحال سے حکومتی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اظہار ہوتا ہے۔۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ سی پیک ایک انقلابی پراجیکٹ ہے جس کے تحت نئے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے اور رزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہو ں گے ۔ بھاری سرمایہ کاری گوادر اور ببلوچستان کی قسمت بدل کر رکھ دے گی ۔

تھر کو بھی کئی پراجیکٹ سے فائدہ پہنچے گا۔ صوبہ سندھ میں نئے پاور پلانٹس لگیں جس سے صوبے کے بجلی کے مسائل حل ہوں گے۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیوسینیٹر ہارون اخترنے کہا کہ کاروباری برادری حکومت کی ٹیکس کے حوالے سے متعلق پالیسیوںکا مثبت جواب دے رہی ہے٬ ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ حکومتی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں٬ان کامزید کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے۔

نٹ شیل فورم کے بانی سی ای او امحمد اظفر احسن نے سمٹ افتتاحی سیشن میں کہا کہ مختلف ممالک میں تھنک ٹیکنس انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی مدد سے حکومت کو مقامی انٹر نیشنل پالیسیوں کی تیاری میں خوب مدد ملتی ہے٬ لیکن پاکستان میں تھنک ٹیکنس کا کردار انتہائی محدود ہے٬ ہم اپنے فورم سے تھنک ٹینک کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔سمٹ میں شرکاء سے خطاب کرنے والوںمیں وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل ٬ پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ٬عارف حبیب گروپ کے چیرمین عارف حبیب٬ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین احسان اے ملک٬ او آئی سی سی آئی کے صدر شہاب رضوی٬ اے ایف فرگوسن اینڈث کمپنی کے سینئر پارٹنر ایس ایم شبر زیدی٬ مینیجنگ پارٹنر ڈی لوائٹے پاکستان سید اسد علی شاہ٬ چیئرمین ٹیکس ریفارم کمیشن سید مسعود علی نقوی٬ ڈین اینڈ ڈائریکٹر آف آئی بی اے ڈاکٹر فرخ اقبال٬ مٹسوبشی کارپوریشن جاپان کے سی ای او فار پاکستان اور سینئر وائس پریذیڈنٹکیمی ہیدی اینڈو٬ ایڈیشنل سیکریٹری حسان ناصر جامی ٬ او آئی سی سی آئی کے نائب صدر اور حبکو کے سی ای او خالد منصور٬ سی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈشمس اے شیخ٬لکی سیمنٹ کے سی ای اور اور آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈوائس چیئرمین محمد علی ٹبہ ٬ بیگ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ٬ پرائیوٹائیزیشن کمیشن کے بورڈ ممبر ظفر آئی سوبانی٬ ڈائریکٹر پی بی سی اور ایم ڈی نیشنل فوڈز لمیٹڈابرار حسن٬این بی پی فلرٹون ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈکے سی ای اوڈاکٹر امجد وحید٬او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم٬ الف اعلان کے بانی اور کالمسٹ مشرف زیدی٬فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈکی بورڈ رکن٬ آئی بی اے کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر ہما بقائی اور برٹش بزنس سینٹر کی سی ای او ملاحت اعوان بھی شامل تھیں۔

پاکستان بزنس اینڈ اکنامک سمٹ میں ڈھائی سو سے زائد مندبین شریک ہوئے جن میں سی ای اوز٬ وزراء٬ سفارتکار٬ توانائی کے ماہرین٬ سرمایہ کارسمیت سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا